موٹاپا اور یورک ایسڈ دونوں سے ایک ساتھ چھٹکارا

موٹاپا اس دور کا ایک لا علاج مرض بنتاجارہاہے اگر لاعلاج نہیں تو کم از کم اس کا علاج تو انتہائی مشکل ضرور ہے ۔ اس ضمن میں یورپ کے سلمنگ سنٹر جو کہ اب پاکستان کے تمام شہروں میں رواج پا چکے ہیں یہ سنٹر ور زشوں کے ساتھ ساتھ کھانے کی ادویات بھی استعمال کراتے ہیں جس سے انسان موٹاپے میں کم لیکن امراض کا گڑھ بن جاتاہے۔

مشاہداتی زندگی میں ایسے مریض کو ایک نہیں ہزاروں کی تعداد میں دیکھنے کا موقع ملاہے ۔ جو بہت زیادہ فربہ اور موٹے تھے۔ علاج کے طور پر ورزش اور کچھ کھانے کی ادویات استعمال کیں اوراس کے نتائج سے وہ خود حیران ہوئے اور ان کو دیکھنے والے بھی ۔ جب انہوں نے وہ دو ا استعمال کی تو لاجواب فائدہ نمودار ہوا لیکن کچھ عرصے بعد واپس اسی کیفیت میں آگئے ۔

ان روایتی دواؤں سے ہٹ کر ذیل میں ایک ایسا کم خرچ اور بالانشین نسخہ پیش ہے جو فائدہ تو ہر صورت میں دیتاہے لیکن نقصان کوئی نہیں ۔ اگر آپ چاہیتے ہیں کہ اس دوا کے رزلٹ تادیر قائم رہیں تو پھر لازم ہے کہ آپ اپنی روٹین میں بھی صحتمندانہ تبدیلی کریں ۔ امید ہے کہ آپ اس کی قدر فرمائیں گے ۔

اجزاء
سونف : پچاس گرام
اجوائن دیسی : پچاس گرام
ثنا مکی : سو گرام
تخم خربوزہ : سو گرام

تر کیب و طریقہ استعمال
تما ادویات کو اچھی طرح صاف کر لیں ۔ پھر دس کلو صاف پینے والا پانی لیں او اسے ہلکی آنچ پر رکھ دیں اور اس پانی میں یہ چاروں چیزیں ڈال دیں اور اسی ہلکی آنچ پر اسے پکنے دیں ۔ پانی جب سات کلو رہ جائے تو پانی کو چھان کر بوتلوں میں محفوظ کرکے رکھ لیں ۔ صبح اور شام خالی پیٹ آدھا بیم گرم کرکے پئیں ۔ اور اس کا استعمال 1سے 2ماہ تک جاری رکھیں ۔

اس نسخے کے استعمال سے تمام جسمانی سوزش ختم ہو جاتی ہے اور اگر یورک ایسڈ کا مسئلہ ہوتو وہ بھی ختم ہو جاتاہے گیس کی شکایت اور قبض بھی ختم ہو جاتی ہے ، پیٹ اور جسم کی فالتو چربی ختم ہو جاتی ہے اور جسم خوبصورت اور سڈول ہوجاتاہے بہت ہی عمدہ اور لاجواب نسخہ ہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.