سگریٹ نوشی چھوڑنا چاہتے ہیں تو اس قہوے کا آسان اور آزمودہ نسخہ استعمال کریں

سگریٹ کی لعنت سے جان چھڑوانے کے لئے ادویات کے ساتھ ساتھ متبادل غذائی علاج بھی کیا جاتا ہے ۔امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی ہر نشہ کی ابتدا ہے اور یہ دل کی کارکردگی کو شدید متاثر کرتی ہے اس لئے سگریٹ سے جان چھڑوانے کے لئے کیا جانے والا ہر کام مستحسن سمجھنا چاہئے ،

امریکن لنگز کینسر ایسوسی ایشن کے مطابق سگریٹ کا دھواں پھیپھڑوں کی نالیوں کو تنگ کرتا چلا جاتا ہے جس سے سانس میں دشواری شروع ہوجاتی ہے۔ سگریٹ نوشوں کے پھیپھڑوں کی نالیوں کو بچانے کے لئے انڈین ٹبیکو نامی ایک جڑی بوٹی کو بطور سیرپ مستعمل سمجھا جاتا ہے جبکہ نباتات سے تیار کئے جانے والے کئی قسم کے قہوہ جات کو بھی سگریٹ کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے عام کیا جارہا ہے۔اس معاملہ میں سب سے بہترقہوہ ’’جیسمین ٹی‘‘ سمجھا جاتا ہے ۔گل یاسمین کے نام سے معروف جڑی بوٹی میں ایسے اجزا موجود ہیں جو ڈپریشن اور اعصاب پر دباؤکو کم کرتے ہیں۔سگریٹ نوش اعصابی تناؤ کی وجہ سے نشوں کے عادی ہوتے ہیں۔جیسمین ٹی پینے سے انکے اعصاب پرسکون ہوتے اور نالیاں کھلتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو سے پیدا ہونے والے زہریلے مادوں کے اخراج کے لئے جسیمن ٹی موثر طریقہ ہے ۔جو لوگ جیسمین قہوہ پینے کی عادت بنا لیتے ہیں ،آہستہ آہستہ تمباکو نوشی ترک کردیتے ہیں۔ تمباکو نوشی سے معدہ خراب ہوجاتا ہے جبکہ نزلہ زکام بھی جلد ہوتا ہے۔اطبا قدیم زمانہ سے شیرازی قہوہ کو اس کام کے لئے استعمال کراتے آرہے ہیں۔ شیرازی قہوہ چند مصالحہ جات کو ملا کر بنایا جاتا ہے۔ ان سب مصالحہ جات کو اگر اس ترکیب سے کوب کرلیا جائے تو یہ ایک بہترین قہوہ بن جائے گا جو نہایت خوش ذائقہ اور مفید جنرل ٹانک ہے۔

اس میں بادیان خطائی دو گرام‘ لونگ دو عدد‘ پودینہ ایک گرام‘ دارچینی ایک گرام‘ چھوٹی الائچی دو عدد‘ بڑی الائچی ایک عدد۔ سب مصالحہ جات کو باریک کرکے محفوظ کرلیں اور پھر چائے کی طرح ابالیں ۔ یہ قہوہ معدہ اور اعصاب کیلئے بہترین چیز ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.