اس عورت نے ناشتہ میں صرف ایک چیز کھانے سے ایک سال کے اندر 160 کلو وزن کم کیا

وزن بڑھانا جتنا آسان ہوتا ہے اس کی نسبت وزن کم کرنا انتہائی مشکل اور تکلیف دہ عمل ہے جس کے لئے پرہیز دوائیاں اور پتا نہیں کیا کچھ کرنا پڑتا ہے ۔ لیکن اس دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہے جنہوں نے کچھ ہی وقت میں اپنا وزن کم کرکے سب کے لئے مثال قائم کر دی ۔ جیسے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی اس خاتون ہی کو دیکھ لیں ۔ جس نے 160 کلو وزن کو کم کیا اور اسے 80 کلو تک لے آئی ۔ اور آپ حیران ہو جائے گے کہ اس کا یہ وزن 20 سال کی عمر میں اتنا زیادہ ہو گیا تھا

ایشلے بچر نامی اس خاتون کا کہنا ہے کہ ان کا وزن بڑھنے کی بنیادی وجہ بازاری کھانے تھے۔ وہ یہ کھانے بکثرت کھاتی تھیں اور کئی سال تک کھاتی رہیں حتٰی کہ ایک ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ وہ تیزی سے موت کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ وہ ذیا بیطس کی شکار ہوسکتی ہیں اور کسی بھی وقت انہیں ہارٹ اٹیک ہوسکتا ہے۔وزن کم کرنے کے لئے بے تاب ایشلے نے فوری طور پر سنجیدگی کے ساتھ کوشش شروع کردی اور کئی مختلف قسم کے غذائی فارمولے استعمال کرکے دیکھے مگر کچھ فرق نہ پڑا۔ ایشلے کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی میں بڑی

تبدیلی کا آغاز اس وقت ہوا جب انہوں نے ناشتے میں کچھ بھی اور کھانے پینے کی بجائے صرف شیک کا استعمال شروع کردیا اور وہ روزانہ 30 منٹ کے لئے واک کرتی تھیں۔ محض تین ہفتوں میںان کے وزن میں 10کلوگرام کی کمی ہوگئی اور اگلے چھ ماہ میں انہوں نے 15 کلو مزید وزن کم کیا۔ ایشلے نے جب یہ کاوش شروع کی تو پھر اس پر قائم بھی رہیں۔ اب ان کا وزن 80

کلوگرام کم ہوچکا ہے اور اب وہ ناشتے میں صرف شیک لینے کی بجائے دیگر سادہ اور ہلکی پھلکی غذا بھی کھاتی ہیں۔

ایشلئے کا کہنا ہے کہ اگر وزن پر قابو پانا ہے تو سب سے پہلے مشروبات پینا چھوڑ دیں اس کے بعد میٹھا اور بازاری کھانوں کا نمبر آتا ہے اگر آپ ان سے جان چھڑا سکتے ہیں تو بہت جلد آپ چربی سے بھی جان چھڑا لیں گے

بس اس کے لئے ہمت درکار ہو نگی اس کے علاوہ کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.