میرے جسم کے اس حصہ کو سونگھ کر بتاؤٹیچر کا شرمناک کام

آئے روز کوئی نہ کوئی ایسی خبر سامنے آتی ہے جسے پڑھ کر آدمی سوچتا رہ جاتا ہے کہ آخر انسان اور کتنا اخلاقی پستی کا شکار ہو سکتا ہے۔ ایسے ہی مزید ایک خبر چین سے آ گئی ہے۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین ژن کے ایک پرائمری سکول میں ایک مرد ٹیچر اپنے جوتے

اتار کر اپنی طالبات کو پاﺅں سونگھنے پر مجبور کرتا رہا۔ منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیچر جوتا اتار کر اپنا پاﺅں اٹھاتا اور باری باری طالبات کے منہ کے قریب لیجا کر انہیں سونگھنے پر مجبور کرتا۔

رپورٹ کے مطابق اس لیان نامی ٹیچر نے اس شرمناک حرکت کا اعتراف کر لیا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ ”میں اپنے طالب علموں کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھتا ہوں اور اکثر ان کے ساتھ کھیلتا رہتا ہوں۔ آج جب میں کلاس میں آیا تو طالبات نے کہا کہ میرے پیروں سے بدبو آ رہی ہے۔ اس پر میں نے انہیں چیک کروانے کے لیے جوتا

اتارا اور انہیں سونگھنے کو کہا۔“رپورٹ کے مطابق پرائمری سکول کے ہیڈماسٹر لیو نے لیان کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ تاہم والدین کی طرف سے ٹیچر کی معطلی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.