بچے آپریشن سے کیوں پیدا ہورہے ہیں؟ صرف شادی شدہ افراد ہی پڑھیں

ایک زمانہ ہوا کرتا تھا کہ بچوں کی پیدائش نارمل طریقے سے ہوجایا کرتی تھی ۔ اس مقصد کے لیے دائیوں کا استعمال کیا جاتاتھا۔ یعنی دائیا بچوں کی ولادت کا مرحلہ باآسانی تکمیل تک پہنچا دیتی تھیں۔ مگر جیسے جیسے معاشرہ ماڈرن بنتا گیا ۔ یہ رحجان بھی بدلتا گیا ۔ اور حالیہ دور میں دیکھاجائے تو زیادہ تر بچوں کی پیدائش بڑے آپریشن سیزیرین کٹ سے ہوتی ہے۔ سیزیرین کٹ کیاہوتا ہے ؟ اور بڑے آپریشن کی کیا وجوہات ہیں۔ اور اس سے بچے کی پیدائش پر کیا اثر پڑتا ہے

اور ڈاکٹر حضرات اسی کو کیوں ترجیح دیتے ہیں؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ بڑاآپریشن یا سیزیرین کٹ جو ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ انسانوں نے ناقص خوراک لینا شروع کردی ہے ۔ لیکن اگر اس بات کو تکنیکی طور پر دیکھا جائے تو نہ صرف انسان بلکہ جانور بالکل نیچر ل انداز میں اپنے بچے پیدا کرتے ہیں۔ اگر اس بات کو سچ مان لیا جائے کہ انسان ناقص خوراک کی بدولت آپریشن کی طرف مائل ہورہے ہیں۔ تو آپ ایک چیز مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ کہ جانور بھی آج کل خالص خوراک نہیں کھا رہے ۔

بلکہ ان کو جو خوراک ملتی ہے وہ بھی گندگی سے بھر پور اور مختلف کیمیکلز سے تیار شدہ ہوتی ہے ۔ لیکن ان کو کبھی بھی اس بات کی ضرورت نہیں پڑی۔ کہ بچہ پیدا کرنے کے لیے ان کا بھی آپریشن کیاجائے۔ یہ صرف انسان کے ساتھ ہی کیوں کیا جاتا ہے؟ اس کی سب سے بڑی وجہ جو سمجھ میں آتی ہے کہ آج کل تمام لوگ پیسے کمانا چاہتے ہیں۔ اور ان میں ڈاکٹر طبقہ شاید سب سے آگے ہے۔ کیونکہ پچھلے زمانوں میں لو گ طبیب یا حکیم اس لیے بنتے تھے تاکہ لوگوں کی خدمت کرسکیں۔ اور اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرسکیں۔ لیکن آج کے دور میں لوگ ڈاکٹرز کو صرف اسی لیے بنتے ہیں تاکہ پیسہ کمایاجاسکے۔ اور یہ ایسی فیلڈ ہے کہ اس کے اندر بہت زیادہ پیسا ہے۔

اور اب ہم دیکھتے ہیں کہ والدین اگر اپنے بچوں کو میڈیکل فیلڈ میں بھیجتے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ یہی ہوتی ہے۔ کہ اس کامستقبل محفوظ ہوسکے ۔ اور اچھا خاصا پیسا کماسکے۔ لہذا ڈاکٹرز اپنی کمائی کو ڈبل اور ٹرپل کرنے کے لیے مختلف ٹیسٹ اور آپریشن تجویز کرتے ہیں۔ یہ بات سب پر کھل چکی ہے کہ مریض جو بھی ٹیسٹ کرواتے ہیں اس میں بھی ڈاکٹر ز کی اپنی تنا سب ہوتی ہے۔ یعنی لیبارٹری والو ں سے بھی مریض کے عوض کمیشن چارج کرتا ہے۔ اور جیسے ہی بچہ پیدا ہونے کاوقت آتا ہے تو ڈاکٹر حضرات یہی کہتے ہیں کہ آپریشن کروایا جائے اور مختلف طرح کی وارننگ دے کر۔

مریض کو اس قدر ڈرایا جاتاہے ۔ کہ وہ باآسانی آپریشن پر راضی ہوجاتاہے جبکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا۔ آپ کو بتاتے چلیں۔ کہ سیزیرین آپریشن کی حقیقت کیا ہے ؟ اور یہ کب وجو د میں آیا۔ اور اس کی وجہ سے کیامحرکات ہمارے سامنے آرہے ہیں۔ سیزیرین آپریشن جسے سی آپریشن یا بڑا آپریشن کہا جاتا ہے۔ یہ نام پڑھنے کی جو حکا یت بیان کی جاتی ہے اس کے مطابق روم کے بادشاہ جولین سیزرز کے والدہ کے ہاں جب بچہ پید اہونے کا وقت آیا تو اس زمانے کے نجومیوں نے بیٹے کےپیدا ہونے کی خبر پہلے ہی دے دی۔

اور اکلوتا ہونے کی وجہ سے جولیس سیزر پیدائش سے پہلے ولی عہد کے عہدے پر فائز کردیاگیا۔ جب زچگی کا وقت قریب آیا تو ما ہر ترین دائیا ں بلائی گئیں تا کہ زچگی کا عمل محفوظ اور آسان بنا یا جاسکے۔ اور ماں کے کولہے کی ہڈ ی ٹوٹنے کی وجہ سے یہ بچہ نارمل ڈلیوری سے نہ ہوپایا۔ تو اس کی والدہ کی طبیعت خراب ہونے لگ گئی ۔ تو بادشاہ نے دائیوں سے کہا اگر میرے وارث کو کچھ ہوا تو تم سب کی خیر نہیں۔اور اسی دوران سیزیرین کی والدہ نے آخری سانسیں لیں اور دنیا سے رخصت ہوگئیں ۔ اور ایک عقلمند دائیاں نے خنجر سے ملکہ کا پیٹ چاک کرکے بچہ کو باہر نکال دیا۔

اس زمانے میں یہ بچہ پیدا ہوتے ہوئے بچے یا ماں کا جان سے چلے جانا عام سی بات تھی۔ لیکن روم کے ولی عہد سیزر کے معاملے میں بچے کی جان بچانے کے لیے یہ طریقہ استعمال کیاگیا۔ اس طرح سیزر کی جان بچانے والا طریقہ دنیا کی ان گنت ماؤں اور بچوں کی جان بچانے کا سبب بن گیا۔ اس طرز عمل کو سیزر کے نام کی مناسبت سے سیزیرین آپریشن کا نام دیا گیا۔ اور اس کو عام زبا ن میں بڑا آپریشن کہاجاتاہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.