آپﷺ نے قسم کھا کر فرمایا جبرائیل آئے جوشخص یہ پانی پیےگا اسکے جسم سے ہر بیماری دور

آج ڈاکٹروں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے کھانوں میں شیطانی چیزوں کا عمل دخل ہے اور ان شیطانی چیزوں کا عمل دخل نظر نہیں آتا ہر طرف فتنوں کا دور ہو گناہوں کی فضائیں عام ہوں تو ایسے وقت میں آج کا افضل پانی والا عمل شفاء ہے دوا ہے دعابھی غذا بھی ہے ۔اس پانی میں سکون بھی ہے چین بھی ہے راحت بھی ہے اس کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لینا اگر بیمارہیں تو دم کیا ہوا پانی سات دن تک پینا ہے آپ کی ہر بیماری دور ہوجائیگی ۔ زندگی بھر کیلئے یہ پانی کافی ہے پڑھنا بھی ایک دفعہ آج کا یہ وظیفہ لاعلاج امراض کیلئے نسخہ کیمیا بھی ہے

اس پانی والے عمل کے بہت زیادہ فضائل ہیں۔ آپ کے گھر میں ہر قسم کی لڑائی جھگڑا کسی بھی قسم کی پریشانی کیلئے اس وظیفہ کو پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیں گے تواللہ پاک تمام طرح لڑائیوں سے فتنوں سے آپ کی حفاظت فرما دیں گے ۔ اس پانی کو گھر کے چاروں کونوں پر چھڑک دیں تو جادو ہوگا تووہ ختم ہوجائیگا ۔ آپ کی اولاد نافرمان ہے پانی پر دم کریں اپنی اولاد کو پلائیں آپ کی اولاد آنکھوں کی ٹھنڈ ک بن جائیگی ۔ ایک اللہ والے فرمانے لگے کہ تین پانی سب سے زیادہ افضل ہیں ایک آب زم زم ، دوسرا وضو کا پانی تیسرا بارش کا پانی بارش ایسی چیز جس کے ہر قطرے کیساتھ فرشتہ اترتا ہے ۔ یہ قدرت عظیم نشانیوں میں سے اہم نشانی آسمان سے بارش کا نزول ہے جو انسانوں کے علاوہ روئے زمین پر بسنے والی تمام مخلوق کی زندگی اور بقاء کا اہم حصہ ہے ۔

بارش کے قطرے قطرے میں اللہ تعالیٰ نے ایسی شفاء اور برکات چھپا رکھی ہیں ہم اپنی کم علمی کیوجہ سے اس کو ضائع کردیتےہیں ۔ اکٹھا کرنے کی بجائے ندی نالوں میں بہادیتے ہیں۔ بارش ہونا صرف پانی کا برسنا نہیں یہ برکت کے خزانے ہیں یہ آفیت کے خزانے ہیں عطاؤں کے خزانے ہیں یہ رحمت کے خزانے ہیں یہ فضل وکرم کے خزانے ہیں ہم تو بھولے ہی رہ گئے ۔امام شافعی نے انس بن مالک ؒ سے روایت کی کہ انس کا بیان ہے کہ ہم لوگ رسول اکرمﷺ کیساتھ ہم کو بارش پہنچی تو رسول اکرمﷺ نے اپنا کپڑا اتار دیا

اور فرمایا کہ اپنے رب کے قریبی وعدے کا انعام ہے ۔ آپﷺ کا ارشاد جو شخص بارش کا پانی لیکر اس پر سورۃ الفاتحہ 70مرتبہ سورۃ الاخلاص70مرتبہ اور معوذالتین 70مرتبہ پڑھ کر دم کرے تو آپﷺ نے قسم کھا کر ارشاد فرمایا میرے پاس جبرائیل ؑ تشریف لائے اور خبر دی جو شخص یہ پانی پیے گا اللہ تعالیٰ اس کے جسم سے ہر بیماری دور فرمادیں گے اور صحت عطاء فرمائیں گے اور اس کے گوشت پوشت اور اس کی ہڈیوں سے تمام بیماریوں کو نکال پھینکیں گے ۔ ایک بہن اکثر بیمار رہتی تھی تو اس نے بار ش کا دم کیا ہوا یہ پانی پیا تو اس نے کہا کہ میں سات دن کے اندر بلکل ٹھیک ہوگئی ۔ آپ اس پر پورے اعتماد کیساتھ عمل کریں گے تو انشاء اللہ رب کے حکم سے آپ کی بیماریاں دور ہونگی

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.