کشتہ فولاد کی بجائے قدرتی طور پر ہمیں کیا کھانا چاہیے

آج ہر شخص طاقتور ہونا چاہتا ہے۔ اپنے جسم کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ اپنے جسم کو قوی کرنا چاہتا ہے۔ اس کو توانا اور تندرست رکھنا چاہتا ہے۔ اور ا س کے لیے وہ بے شمار چیزوں کا اہتمام کرتا ہے۔ آج آپ لوگوں کے سامنے جو شیخ الرئیس بوعلی سینا ؒ ا ن کی ایک بات اور جو میڈیکل کی دنیا میں جنہوں نے ایک تہلکہ مچا دیا ۔ ان کی کتاب کی ایک بات آپ کو بتانا چاہتے ہیں۔ وہ لوگ جو اپنے جسم کو طاقت ور کرنےکےلیے کشتہ فولاد کھاتے ہیں۔ شربت فولاد پیتے ہیں۔ جو اپنے جسم کو طاقت دینے کےلیے ، قوت دینے کےلیے ، فربہ دینے کےلیے بے شمار چیزوں کا سہار ا لیتے ہیں۔ بوعلی سینا میں اپنی کتاب میں لکھتے ہیں اللہ تعالیٰ نے ایک ایسا پھل پیدا کیا۔ جس کے اندر بہترین طاقت کاخزانہ اور خاص طورپر آئرن کا خزانہ چھپا ہوا ہے ۔

وہ بہترین آئرن سے بھر پور پھل آلو بخارا ہے۔ آلو بخارا وہ پھل ہے جس کے اندر بنڈل آف آئرن ہے۔ جس کے اندر کیلشیم ہے۔ جس کے اندر میگنیز ہے۔ جس کے اندر بے شمار وٹامنز ہیں۔ منر لنز ہیں۔ جس کے اندر بنڈل آف فائبرز ہے۔ وہ بہن اور بھائی جن کو خ ون کی کمی ہے ۔ اور وہ اینیمیک ہوچکے ہیں۔ اینیمیا کے مریضو ں کےلیے آلو بخارا ہے۔ یہ وہ بہترین پھل ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے ہمارے ملک پاکستا ن میں وافر مقدار میں پید اکیا۔ آج جو گرمیوں کا موسم جارہا ہے۔ اس میں بہترین آلو بخارا ہمیں میسر ہے جتنے لوگ آئرن کی کمی کے اور خاص طور پر وہ ہماری بیٹیاں اور بہنیں اور وہ مائیں جنہوں نے حمل ٹھہر ا ہے۔ اور ان کو آئرن کی کمی ہے۔ ان کو فولک ایسڈ کی کمی بتائی گئی ہے۔ جو ملٹی وٹامنز لے رہے ہیں۔ جو فی الفو ر کھارہے ہیں۔

وہ کھانے کے بجائے جو اللہ تعالیٰ نے بہترین پھل پیدا کیا۔ آلو بخارا اس کا اہتما م کرو۔ آلو بخارے میں بنڈل آف فائبرز ہے۔ یہ نہ صرف آپ کے آئرن کی کمی کو ختم کرے گا۔ بلکہ یہ آپ کے کیلشیم کے لیول کو ، پوٹاشیم کےلیول کو پورا کرےگا۔ اور اسی پوٹاشیم کی وجہ سے یہ جتنے بلڈ پریشر کے مریض ہیں۔ ان کا بلڈ پریشر ہائی ہوتا ہے۔ آلو بخارا ٹھنڈا کرکے استعمال کرو۔ اس کےساتھ ساتھ جتنے لوگوں کو قبض ہے۔ اور قبض کے لیے وہ لوگ ان گنت دوائیاں کھاتے ہیں۔ آلو بخارا استعمال کرو۔

آلو بخارا استعمال کرو۔ یہ خ ون کا ، آئر ن کی کمی ، کیلشیم کی کمی ، میگنیشیم، میگنیز ، وٹامن اے ، بی ، سی ، ڈی ، ای اس کا بہترین نیچرل سورس ہے۔ اور آج ہم سے کتنےلوگ ہیں؟ جو صرف ایک اس پھل سے تقویت حاصل کر چکے ہیں۔ ہم لوگ تو دوائیوں کےا وپر فوکس کررہے ہیں۔ یہ آلو بخارے آپ کو پورے سال میسر آسکتاہے۔ جب تک تازہ پھل ہے اس کو تازہ حالت میں کھاؤ۔ جب تازہ حالت میں نہ میسر ہو۔پھر خشک آلو بخارا لےلو ۔ اس خشک آلو بخارے میں اس تر آلو بخارے سے زیادہ پراپرٹیز موجود ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.