نبی کریمﷺ نے فرمایا اگر تم چاہتے ہو تمہاری ہر دعا قبول ہو تین لوگوں میں شامل ہوجاؤ

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تین آدمیوں کی دعائیں رد نہیں ہوتیں ۔ روزہ دار کی افطار کے وقت عادل حاکم کی اور مظلوم کی دعا اللہ تعالیٰ مظلوم کی بددعا کو بادلوں سے بھی اوپر اٹھاتا ہے ۔اور اس کیلئے آسمان کے دروازے کھول دیتا ہے پھر اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میری عزت کی

قسم میں ضرور تمہاری مدد کروں گا اگرچہ تھوڑے عرصہ کے بعد کروں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ ہمارا پروردگار بلند برکت والا ہے ہر رات کو اس وقت آسمان دنیا پر آتا ہے جب رات کا آخری تہائی حصہ رہ جاتا ہے ۔ وہ کہتا ہے کوئی مجھ سے دعا کرنے والا ہے کہ میں اس کی دعا قبول کروں کوئی مجھ سے مانگنے والا ہے کہ میں اسے دوں کوئی مجھ سے بخشش طلب کرنیوالا ہے کہ میں اس کو بخش دوں۔حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا :میری امت میں مجھ سے زیادہ محبت رکھنے والے لوگوں میں وہ بھی ہیں جو میرے بعد آئیں گے ان کی یہ آرزو ہوگی کہ کاش وہ اپنا گھر بار اور مال سب قربان کرکے کسی طرح مجھ کو دیکھ لیتے ۔

نبی کریمﷺ نے فرمایا کیا میں تم کو بہترین صدقے کی چیز نہ بتاؤں تمہاری وہ لڑکی جو ط لا ق یا شوہر کے مرجانے کے بعد لوٹ کر تمہارے ہی پاس آگئی ہو اور تمہارے علاوہ اس کوئی کمانے والا نہ ہو تو تمہارا ایسی لڑکی پر خرچ کرنا بہترین صدقہ ہے ۔رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے جمعہ کے دن غسل کیا اور خوب پاکی حاصل کی اور تیل یا خوشبو استعمال کی پھر جمعہ کیلئے چلا اور دو آدمیوں کے بیچ میں نہ گھسا اور جتنی اس کی قسمت میں تھی نماز پڑھی پھر جب امام باہر آیا اور خطبہ شروع کیا تو خاموشی ہوگیا اس کے اس جمعہ سے دوسرے جمعہ تک تمام گ ن ا ہ بخش دیے جائیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.