خون کی کمی کا علاج کلیجی سے کریں

ایک اندازے کے مطابق خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ خون کی کمی کا شکا رہوتی ہیں۔ ہمارے پاس اکثر یہ شکایات آتی ہیں۔کہ آپ کا چہرہ بے رونق ہے آپ کے چہرے پر چھائیاں پڑ گئی ہیں۔ تو ایسا خون کی کمی کی وجہ سے بھی ہوسکتاہے۔ تو اس کے لیے ہم آپ کو ایک قدرتی نسخہ بتائیں گے ۔ آپ ایک ہفتے تک یہ چیز کھائیں تو آپ یقین جانیے کہ آپ کا جسم میں اتنا نیا اور تازہ خون بنے گا۔ کہ آپ کے گال بھی لال ہوجائیں گے۔ یہ نسخہ آزما کر دیکھیے۔سب سے پہلے ایک کلیجی کا ٹکڑا لیں۔ بیف یا مٹن کی کلیجی لے سکتے ہیں۔ آپ نے ایک پاؤ کلیجی لینی ہے۔اس کو دھو لیں۔ اس میں وٹامن بی، بارہ ، چھ، زنک اور کاپر پایاجاتاہے۔ اس کو کھانےسے جسم میں سرخ خلیے زیادہ بنتے ہیں۔ اور خون کی کمی بھی پوری ہوتی ہے۔ یہ ہماری جسم میں توانائی پیدا کرتی ہے۔

اس سے یاداشت بھی تیز ہوتی ہے۔ اور ساتھ ہی اس میں وٹامن اے اور آئرن بھی پایا جاتاہے۔ اس لیے یہ جسمانی کمزوری بھی دورکرتی ہے۔آپ ایک دیگچی لیں اور اس میں پانی کو ابالیں۔ تین سے چار گلا س پانی کے ڈال ابال لیں۔ جب پانی ابل جائے تو کلیجی کا ٹکڑا ابلتے ہوئے پانی میں ڈال دیں۔ اور صرف ایک منٹ بعد ہی اس کو نکال لیں۔ اس طرح ا سکا رنگ بدل جائے گا۔ پھر اس کے اوپر جھلی سے آجائے گی۔ اس کو اتا ر لیناہے۔ جب ٹکڑ ا ابل جائے تو پھر ا س کی جھلی اتارنی ہے۔ پھراس کلیجی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔ چولہے پر ہلکی آنچ پر توا رکھیں۔دو چمچ گھی ڈال لیں۔ ایک سے دو چمچ کے برابر پیاز ڈال لیں۔پیاز کا شمار تازہ خون بنانے میں ہوتاہے۔ ایک چمچ باریک کٹا ہو ا ٹماٹر کا ڈال دیں۔ ٹماٹر کا شمار ہائی بلڈ پریشر اور خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتاہے۔

اب اس میں کلیجی ڈال لیں۔ اس کو بھون لیں ۔ آپ کا ایک وقت کا کھانا بھی تیار ہوجائے گا اور آ پ کے خون کی کمی ختم ہوجائے گی ۔ ایک چمچ نمک ڈال لیں۔ پھرآپ اس میں ایک چمچ سبز مرچ ڈال لیں۔ پھر اس کو بھونیں۔پانچ منٹ تک کلیجی کو فرائی کرنا ہے۔ یہ تیارہوجائے گی۔ پھر چولہے کو بند کردیں۔ اس کوا یک باؤل میں نکال لیں۔ یہ بہت مزیدار ڈش ہے۔ آپ نے یہ کلیجی دوپہر میں خالی پیٹ کھالیں۔ روٹی کے ساتھ نہیں کھانا۔ ایک چمچ کے ساتھ کھا لیں۔ اس نسخے کوپہلے ایک ہفتے میں بلاناغہ کھانا ہے ۔ اس کے بعد ہفتے میں دو بارکھاناہے۔ تو آپ کے جسم میں خون کی کمی بہت تیزی سے دور ہوجائے گی ۔ لیکن جب آپ کے خون کی کمی دو ر ہوجائے تو اس کو کھانا چھوڑ دیں۔ اس کو ویسے سالن کے طور پر بھی کھا سکتے ہیں۔ اس نسخہ کو ضرور اپنائیے گا۔اس کا اچھا رزلٹ ملےگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.