خربوزہ کھانے سے انسانی جسم میں کیا تبدیلی آ تی ہے؟ جا ن کر آپ کے پروں سے زمین کھسک جا ئے گی۔

خربوزے کا موسم آئے اور خربوزہ نہ کھائیں یہ کیسے ہوسکتا ہے ۔مگر اس کے فوائد بھی جان لیں کہیں ایسا نہ ہو آپ اسے کھاتے رہیں فوائد معلوم ہی نہ ہوں۔آپ اس کو پسند نہ کرتے ہیں مگر فوائد جان کر اسے کھانا نہ بھولیں۔خربوزہ بھی ان میں شامل ہے موسم گرما کا لذیز اورفرحت بخش پھل خربوزہ نہ صرف انسانی جسم

کی نشوونما کےلئے ازحد ضروری ہے بلکہ یہ مختلف بیماریوں سے حفاظت میں بھی ایک مضبوط ڈھال کی حیثیت رکھتا ہے۔یہ پھل 95 فیصد تک مختلف وٹامنز اور منرلز کا مجموعہ ہےخربوزے میں قدرتی طور پر وٹامن اے، بی، سی کے علاوہ فاسفورس اور کیلشیم جیسے پروٹین بھی شامل ہوتے ہیں۔ ایک خربوزہ میں 15ایم جی کیلیشیم، 25ایم جی فاسفورس، 0.5ایم جی آئرن، 34ایم جی وٹامن سی، 640ایم جی وٹامن اے اور 0.03ایم جی وٹامن بی ون ہوتا ہے۔\ یہاں ہم آپ کو اس کے 6 بڑے فوائد کے بارے میں آگاہی دیں گے۔معدے کی تیزابیت کا خاتمہ: خربوزہ میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، جو نظام انہضام کے لئے نہایت نفع بخش ہے۔اس میں شامل منرلز معدے کی تیزابیت کے خاتمہ میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ کینسر کا علاج: خربوزے میں شامل کروٹینائڈ نامی پروٹین کینسر سے بچاﺅ کی قدرتی دوائی ہے اور پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرات کو بہت حد تک کم کر دیتا ہے۔ خربوزہ کینسر کے ان بیجوں کو ہی مار دیتا ہے، جو بعدازاں انسانی جسم پر مضبوطی سے حملہ آور ہو سکتے ہیں۔ خربوزہ میں شامل پروٹین جلد کو نہ صرف خوبصورت و ملائم بناتے ہیں بلکہ جلدی بیماریوں سے حفاظت بھی کرتے ہیں۔گرمی

زیادہ لگتی ہے تو خربوزہ کھائیں یہ نہ صرف آپ کے جسم میں پانی کی کمی کو دور کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔بلکہ دل اور دماغ ٹھنڈک اور راحت بخشتا ہے ۔خربوزے میں گلوکوز پوٹاشیم تانبا وٹامن اے بی اور وٹامن ڈی پایا جاتا ہے ۔ کمزوری زیادہ ہے پٹھوں اور رگوں کی تکلیف نہیں جاتی ۔ تو استعمال کریں خربوزہ پائیں اس میں موجود وٹامن ڈی کی بھرپور افادیت سے مضبوط پٹھے اور دوران بلڈ کو بھی فعال کریں جسم سے فاضل مادوں کا اخراج چاہتے ہیں تو خربوزے کو کھائیں۔ اس کے کھانے سے نہ صرف پیشاب زیادہ آتا ہے ساتھ ہی فاضل مادے جسم سے باآسانی خارج ہوجاتے ہیں اس کو کھانے کے بعد کم از کم پندرہ منٹ تک پانی نہ پئیں۔یرقان اور گردے میں پتھری کی شکایت ہوگئی تو بھی اس کا استعمال کریں ۔ یہ آپ کو اس بیماری میں بھی دوائی کا کام کرے گا۔ گرمی میں عام طور پر گرمی دانے یا بچوں کو پھوڑے پھنسیاں نکل آتی ہیں۔ اس تکلیف میں خربوزے کا استعمال خاصہ مفید ثابت ہوتا ہے ۔ لیکن خربوزے کو رات میں استعمال نہ کریں کوشش کریں کہ دن کو ہی خربوزہ کھائیں ۔ اس کے علاوہ آپ کا پیٹ بھرا ہوا ہے تو بھی خربوزہ نہ کھائیں اس سے پیٹ پھول سکتا ہے کھانے کے بعد خربوزہ کھانا چاہتے ہیں۔تو کھانے بھوک سے کم کھائیں

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.