چیسٹ انفیکشن سینے کی جکڑن کا آسان گھریلو علاج بلغم کا خاتمہ

چیسٹ کنجیشن ایک بہت نارمل بات ہے جو زیادہ تر لوگوں کو اپنی زندگی کے دوران کسی نہ کسی وقت ہوسکتی ہے یہ ریسپائریٹری ٹریکٹ اور ٹریکیا میں

بلغم کیوجہ سے ہوتی ہے جس کیوجہ سے آپ کو اپنے سینے پر بھاری پن محسوس ہوتا ہے اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو اس سے ریسپائریٹری ٹریکٹ انفیکشن کا خطرہ ہوسکتا ہے ۔چیسٹ کنجیشن کی سب سے عام وجہ عام سردی ہے اس کے علاوہ الرجی بیکٹیریا اور فنگس بھی سینے کی جکڑن اور انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں کچھ دوسری وجوہات میں دمہ برونکائٹس فلو نمونیا اور ٹی بی شامل ہیں۔

عام علامات میں سینے کا سخت ہونا گلے میں سوزش سینے کا ہلکا درد کھانسی سانس لینے میں تکلیف چکر آنا اور سانس لینے میں دشواری شامل ہیں۔دن میں متعدد بار نمکین پانی سے غرغرہ کرنا سینے کی انفیکشن کا ایک موثر علاج ہے نمک سانس کی نالی سے بلغم کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے اور گرم پانی س ے گلے میں درد اور جلن کم ہوگی ۔ ایک گلاس گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ نمک شامل کریں اور اس کو اچھی طرح مکس کریں یہاں تک کہ نمک اچھی طرح سے تحلیل ہوجائے اس کے ساتھ روزانہ 2یا تین بار غر غرہ کریں اور اس عمل کو تب تک جاری رکھیں جب تک مکمل آرام نہ آجائے ۔ چیسٹ انفیکشن سے جلدی راحت حاصل کرنے کا ایک اور نہایت موثر طریقہ بھا پ لینے کا ہے کیونکہ بھاپ کی گرمی اور نمی بلغم کو توڑنے اور تحلیل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے ۔ایک برتن میں پانی کو بوائل کرلیں اور اس میں پیپرمنٹ ایسینیشل آئل کے چند قطرے ڈالیں اپنا چہرہ برتن کے اوپر رکھیں اور ایک تولیہ اپنے سر پر رکھیں جب تک آپ کرسکتے بھاپ کو انحیل کریں اس کے بعد لمبا سانس لیں ۔

آپ گرم پانی سے شاور بھی لے سکتے ہیں اور 5منٹ تک سٹیم میں سانس بھی لے سکتے ہیں۔ سیب کا سرکہ سینے کی جکڑن کیخلاف ایک اور موثر علاج ہے یہ سینے میں بلغم کو پتلی کرنے میں مدد کرتا ہے اس طرح جکڑن سے نجات اور بہتر سانس لینے میں مدد ملتی ہے ۔ ایک کپ گرم پانی میں دو چائے کے چمچ سیب کا سرکہ شامل کریں اور ساتھ ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر مکس کرلیں اور نیم گرم پی لیں اس سے بلغم کا اخراج ہوگا اور آپ کو سانس لینے میں آسانی ہوگی ۔ہلدی میں ایک جزو سکومن ہوتا ہے جوبلغم کو نرم کرنے میں مدد کرتا ہے اور آپ کو سینے کی جکڑن اور انفیکشن سے جلدی راحت پہنچاتا ہے ۔ادرک اپنی اینٹی انفلامینٹری اور امیون سسٹم بوسٹنگ پراپرٹیز کیوجہ سے چیسٹ کنجیشن میں بھی مد د کرسکتا ہے ادرک میں موجود پولیفینول بلغم کے اخراج میں مدد کرتے ہیں۔

ایک کپ گرم پانی میں اک چمچ تازہ کٹی ہوئی کچی ادرک کے ٹکڑوں کو شامل کریں اور اس کو پانچ منٹ تک ڈھانپ کر رکھ دیں اس کے بعد اس کو چھان لیں پھر تھوڑا سا شہد ڈالیں روزنہ اس گرم چائے کے تین کپ پئیں۔چیسٹ انفیشکن کو کم کرنے کیلئے لہسن ایک اور بہت موثرگھریلو علاج ہے ۔ اس کے اینٹی مائیکروبیل اور اینٹی انفلامینٹری خصوصیات سانس کے انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتی ہے جو کنجیشن کا سبب بنتی ہے ۔دو سے تین لہسن کے لونگ لیں ان کو کرش کرلیں اور ایک کپ پانی یا دودھ میں ان کو بوائل کرلیں اور آدھا چمچ شہد ملالیں اس کے بعد اس کو چھان لیں اور اس کو دن میں دوبار پئیں اور اس کو تب تک جاری رکھیں جب تک چیسٹ کنجیشن کلیئر نہیں ہوجاتی اس کے علاوہ لہسن کے تازہ لونگ کو چبانے سے بھی چیسٹ انفیکشن اور کنجیشن کے خاتمہ میں مدد ملتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.