رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : 3 شخص جن کے لئے جنت میں گھر کی ضمانت دیتا ہوں؟

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نےفرمایا: میں ان تین اشخاص کے لئے جنت میں گھر کی ضمانت دیتاہوں۔1:حق پر ہونے کے باوجود جھگڑا چھوڑدے۔2: مذاق میں بھی جھوٹ نہ بولے۔3

:جس کا اخلاق بہت ہی اچھا ہوا۔اللہ سے رجوع کرنے میں دیر نہ کرو بے شک اس نے عرشِ الٰہی پر تحریر لکھ دی ہے میری رحمت میری غضب پر بھاری ہے۔خوب نام ہے محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم جس پر نکتہ بھی رب کو گوارا نہیں ان کی محبت سے جو منہ پھیرے دونوں جہاں میں اس کا گزارہ نہیں دامن مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ہم چھوڑ دیں اتنا کمزور ایمان ہمارا نہیں خود اللہ نے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے یہ کہہ دیا جو تمہارا نہیں وہ ہمارا نہیں۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا تو اس نے اپنی کتاب میں لکھا اور وہ اپنی ذات کے متعلق لکھتا ہے جو اُس کے پاس عرش پر رکھی ہوئی ہے.

لہٰذا تم مجھ سے لباس مانگو میں تمہیں لباس پہناؤں گا، اے میرے بندو! تم سب دن رات گناہ کرتے ہو اور میں تمام گناہوں کو بخشتا ہوں، تم مجھ سے بخشش طلب کرو، میں تمہیں بخش دوں گا، اے میرے بندو! تم کسی نقصان کے مالک نہیں ہو کہ مجھے نقصان پہنچا سکو اور تم کسی نفع کے مالک نہیں کہ مجھے نفع پہنچا سکو، اے میرے بندو! اگر تمہارے اول اور آخر اور تمہارے انسان اور جن تم میں سے سب سے زیادہ متقی شخص کی طرح ہو جائیں تو میری بادشاہت میں کچھ اضافہ نہیں کر سکتے اور اے میرے بندو! اگر تمہارے اول و آخر اور تمہارے

انسان اور جن تم میں سے سب سے زیادہ بدکار شخص کی طرح ہو جائیں تو میری بادشاہت سے کوئی چیز کم نہیں کر سکتے۔ اور اے میرے بندو! اگر تمہارے اول اور آخر اور تمہارے انسان اور جن کسی ایک جگہ کھڑے ہو کر مجھ سے سوال کریں اور میں ہر انسان کا سوال پورا کر دوں تو جو کچھ میرے پاس ہے اس سے صرف اتنا کم ہو گا جس طرح سوئی کو سمندر میں ڈال کر (نکالنے سے) اس میں کمی ہوتی ہے، اے میرے بندو! یہ تمہارے اعمال ہیں جنہیں میں تمہارے لئے جمع کر رہا ہوں، پھر میں تمہیں ان کی پوری پوری جزا دوں گا، پس جو شخص خیر کو پائے وہ اللہ کی حمد کرے اور جسے خیر کے سوا کوئی چیز (مثلاً آفت یا مصیبت) پہنچے وہ اپنے نفس کے سوا اور کسی کو ملامت نہ کرے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.