گوند کتیرا کے فائدے ، درست استعمال گوند کتیرا کن لوگوں کو نہیں کھانا چاہیے

گوند کتیرا کے با رے میں بتاتے ہیں۔ آپ کو اس کے فوائد اور صیحح استعمال اور اس کے علاوہ یہ بھی بتائیں گے کہ اگر گوند کتیرا کو زیادہ استعمال کرتے ہیں یا غلط استعمال کرتے ہیں اور اس کے کیا کیا سائیڈ ایفیکٹ ہوں گے۔ گوند کتیرا کا مزاج سرد ہوتا ہے۔ گوند کتیرا کا درخت ہوتا ہے۔ درخت کے تنو ں کٹ لگا دیے جاتے ہیں۔ کچھ دیر بعد ان سے گاڑھا سیال نکلتاہے جو کچھ دیر بعد خود بخود جم جاتا ہے۔ یہ گوند کتیر ا ہوتا ہے۔ گوند کتیر ا سردی مائل سفید ہوتا ہے۔

بہت سخت ہوتا ہے۔ اور دیکھنے میں کرسٹل کی مانند لٹکتا ہے۔ اب اس کے فوائد کے بارے میں جان لیتے ہیں۔ گو ند کتیرا طاقت کا خزانہ ہے۔ اگر گرمیوں کے موسم میں گوند کتیرا کا استعمال کیا جائے تو بہت زیادہ فوائد رکھتا ہے۔ جسم کی گرمی دور کرتا ہے۔ گرمی کے اثرات سے بچاتا ہے۔ ڈی ہائیڈ ریشن نہیں ہونے دیتا۔ اگر آپ گرمی کے موسم گوند کتیر ا کا استعمال کرتے رہیں ۔ انشاءاللہ لو وغیرہ بھی نہیں لگتی۔ مردوں اورعورتوں کے مخصو ص امراض میں بہت مفیدہے ۔

اگر عورتوں کے مخصوص امراض کےلیے استعمال کروایا جائےتو بہت فائدہ پہنچاتا ہے۔ خواتین میں نسوانی حسن بڑھانے کے لیے گوند کتیرا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے استعمال سے آپ لمبے عرصے تک جوان رہیں گے ۔ اس سے آپ کے چہرے پر جھر یاں نہیں بنیں گے۔ اگر وہ لوگ جن کے گھٹنوں سے اٹھتے اور بیٹھتے وقت آوازیں آتی ہیں۔ وہ گوند کتیرا کا استعمال لازمی کریں۔ یہ آپ کی جوائینٹ کی لبریکیشن کو بڑھاتا ہے۔یہ آپ کے معدے کے لیے بہت اچھا ہے۔

گوند کتیرا کا استعمال اندرونی زخم کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ آپ کے آنکھوں کی روشنی کو بڑھا تا ہے۔ اب اس کے صیحح استعمال کا طریقہ بتاتے ہیں۔ یہ آپ کو کسی بھی پنساری کی دکا ن سے مل جاتا ہے۔ یہ سخت دانوں کی شکل میں ہوتا ہے۔ آپ نے پندرہ سے بیس گرام گوند کتیرا جو آپ کے پپوٹے کے برابردانے یا دو دانوں کو لے لیں۔ اس کو کسی برتن میں پانی میں بھگو دیں۔ اور اس کو ساری رات بھگو دیں۔ جس برتن میں گوند کتیر ا بھگونا ہے اس کا سائز اچھا خاصا ہونا چاہیے ۔

کیونکہ گوند کتیراسائز کے مقابلے میں بہت زیادہ پھولتا ہے۔ اس کو صیحح طرح نہیں بھگویاتو اس کو استعمال کر لیں گے تو یہ آپ کے معدے میں جا کر پھولے گا جو کہ آپ کو نقصان پہنچائے گا۔ اس کو عام طور پر شربت ، دودھ یا ملک شیک میں استعما ل کیا جاتا ہے۔ گرمیوں کے موسم میں اگر صندل کے شربت میں اس کو ڈال کر استعمال کیا جائے تو معدہ اور جسم کو بہت زیادہ ٹھنڈ ک پہنچاتا ہے۔ شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض بھی گوند کتیرا کا استعمال کرکے اس سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ بات یادرکھیں کہ ایک ہفتے میں تین دفعہ سے زیادہ استعمال نہیں کرنا۔اب اس کے سائیڈ ایفیکٹ بتا دیتے ہیں۔ اگر آپ غلط طریقے سے استعمال کیاجائے تو جیسا کی اس کا مزاج سرد ہوتاہے۔ اگر آپ کو نزلہ ، زکام، فلو وغیرہ ہے تو قطعاً گوند کتیرا کا استعمال نہ کریں۔ گوندکتیرا کا استعمال اسی وقت کرنا چاہیے جب تک سورج نکلا ہو اہے۔ سورج ڈھلنے کے بعد اس کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ جن لوگوں کو قبض رہتی ہووہ قطعاً استعمال نہ کریں۔ حاملہ خواتین اور فیڈنگ ماں بھی گوند کتیرا کا استعمال نہ کریں۔ جو لوگ موٹاپے کا شکار ہیں۔ وہ بھی موٹاپے کا استعمال احتیاط سے کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.