اذان کا حیران کن کرشمہ

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ کوئی ایسا بچہ ابن آدم میں پیدا نہیں ہوا کہ جس کی پیدائش کے وقت شیطان اس کے اوپر حملہ آور نہ ہوا ہو سوائے عیسیٰ بن مریم کے ۔اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہےاس کی تعلیمات انتہائی مکمل اور جامع ہیں۔ اور زندگی کے ہرگوشہ کے لیے اس میں تعلیمات موجود ہیں۔اللہ تعالیٰ کا ہم پر عظیم احسان ہے کہ اس نے ہر معاملے میں پیدائش سے لیکر موت تک ہماری رہنمائی فرمائی ہے۔ ایک بچہ کی پیدائش کےسلسلے میں بھی دین کے احکامات نہایت واضح ہیں۔بچے کی پیدائش کے سلسلہ میں جو اسلامی احکامات ہیں ان میں ایک یہ ہے کہ بچے کے دائیں کان میں اذان دی جائے۔اور یہ کام پیدائش کے فوراً بعد نومولود کو نہلانے کے بعد کرنا چاہیے بشرطیکہ کوئی جسمانی عوارض لاحق نہ ہوں ۔علمائے کرام نے اس کے بارے میں جو حکمتیں بیان فرمائی ہیں وہ یہ ہیں کہ اذان کے کلمات سے شیطان بھاگتا ہے۔ جس کی وجہ سے نومولود اس کے شر سے محفوظ ہو جاتا ہے۔
اس میں یہ بھی مصلحت بیان کی جاتی ہے کہ بچہ کے دنیا میں آتے ہی اس کو جو دعوت ملتی ہے وہ ہے عقیدہ توحید اور عقیدہ رسالت اور نماز کی دعوت ۔گویا یہ نومولود شیطانی دعوت سے پہلے رحمانی دعوت سن لیتا ہے۔اذان دینے کی حکمتوں میں سے ایک حکمت یہ بھی ہےکہ بچہ سب سے پہلے اپنے خالق کا نام سن لیتا ہے جیسا کہ ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں بچے کے کان میں اذان دینے کی حکمت یہ ہے کہ وہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کے ذکر کوایمان کی دعاء کی صورت میں سن لیتا ہے۔ علامہ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب تحفۃ المودود باحکام المولود میں نومولود کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہنے کو مستحب لکھا ہے۔
اس بارے میں متعدد احادیث ہیں ان میں سے ایک حدیث یہ ہے جس کو حضرت ابورافع ؓ نے روایت کیا ہےفرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ انہوں نے حضرت حسنؓ کی پیدائش پر اُن کے کان میں اذان پڑھی دوسری حدیث امام بیہقیؒ نے شعب الایمان میں ذکر کی ہےکہ حضرت حسنؓ بن علیؓ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس کے یہاں بچہ پیدا ہو تو وہ اس بچے کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت پڑھے تو وہ بچہ ام الصبیان(ایک بیماری ہے) سے محفوظ رہے گا۔ساتھ ہی شیطان کے مکرو فریب سے بھی محفوظ رہے گا،،، اللہ تعالیٰ ہم سب کو تمام آفات سے محفوظ فرمائے اور اس ویڈیو کو صدقہ جاریہ کی نیت سے دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.