بیٹی کا عیاش باپ کے نام خط

این این ایس نیوز! کچھ بھی کہنے سے پہلے میں آپ کو یہ یقین دلانا چاہتی ہوں کہ میں بیٹی کی حیثیت سے آپ سے بہت محبت کرتی ہوں اور میری زندگی میں جو تلخیاں آپ کی وجہ سے پیدا ہوئیں ان کے لیے میرے دل میں آپ کے لیے کوئی شکوہ باقی نہیں ہے۔ لیکن میں آپ کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ آپ کی پورن دیکھنے کی عادت نے میری زندگی کو کیسے متاثر کیا۔ آپ کو لگتا ہوگا کہ آپ کے اس نشے نے صرف آپ اور امی کے تعلقات کشیدہ کیے، حقیقت میں، ہم تمام بہن بھائی آپ کی علت سے بری طرح متاثر ہوئے۔

میں نے پہلی دفعہ آپ کے کمپیوٹر پر موجود پورن کانٹینٹ تب دیکھا جب میں بارہ، تیرہ برس کی تھی۔ اس کے بعد جب بھی آپ نے مجھے اخلاقیات کے حوالے سے کوئی نصیحت کی تو اس میں مجھے آپ کی منافقت نظر آئی۔ میں یہ سوچتی رہتی تھی کہ ابو خود تو ان تمام باتوں پر عمل نہیں کرتے جس کا مجھے درس دیتے ہیں۔ سو اب کی ساری باتیں جو مجھے زندگی گزارنے کے لیے کرتے تھے بے وقعت ہو گئیں۔

آپ کی اس علت کی وجہ سے مجھے یقین ہو چلا تھا کہ آپ امی کے علاوہ بھی جسمانی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرتے ہوں گے۔ میں جب بھی آپ کے ساتھ باہر جاتی تھی تو آپ کی آنکھوں کو آتی جاتی عورتوں کا تعاقب کرتے ہوئے پاتی تھی۔ جس سے میرے ذہن میں یہ تاثر پیدا ہو گیا کہ تمام بالکل آپ جیسے ہوتے ہوں گے۔ میں تمام مردوں کو ناقابل اعتبار سمجھنے لگی تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.