123رجب المرجب کے اعمال تین دن پڑھ کے دیکھیں حاجتیں پوری ہونگی

آج ہم آپکو ماہ رجب کے پہلے تین دن کے حوالے سے تین مختلف وظائف پیش کریں گے جن کے بڑے فائدے ہیں پہلے تین دنوں میں یہ وظائف لازمی کریں انشاء اللہ رب کریم آپ کی تمام حاجات کو پورا فرمائیں گے ۔ آپ کے جملہ پریشانیاں ہیں وہ بھی ختم ہونگی ۔ پہلے تین دنوں میں یہ وظائف لازمی کرنے ہیں جو بھی ترکیب وترتیب بتائیں گے اس کے مطابق آپ نے یہ وظائف کرنا ہے ۔

یہ رب تعالیٰ کا مہینہ ہے جتنا ہوسکے آپ اس مہینے میں رب کریم کی عبادت کریں زیادہ سے زیادہ نفلی عبادات کریں وظائف پڑھیں انشاء اللہ رب تعالیٰ آپکی تمام پریشانیوں کو ختم فرمائیں گے ۔کوشش کریں کہ آپ ماہ رجب کی پہلی جمعرات جمعہ اور ہفتہ کو روزہ لازمی رکھیں حدیث پاک کے مطابق جو بندہ ان تین دنوں میں روزہ رکھے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو سات سو سال کی عبادت کا ثواب عطاء فرماتے ہیں۔ کوشش کریں کہ آپ ماہ رجب میں تین سات آٹھ روزے لازمی رکھیں ان کے بڑے فوائد ہیں بڑا فائدہ ملنا ہے انشاء اللہ جنت کے سارے دروازے آپ کیلئے کھول دیئے جائیں گے اور دوزخ کے سارے دروازے آپ کیلئے بند کردیئے جائیں گے ۔ جب آپ روزہ رکھیں گے اور پھر روزہ کے ساتھ کوئی وظیفہ کریں گے تو انشاء اللہ رب کریم روزے کی برکت سے آپ کی تمام دعاؤں کو قبول فرمائیں گے ۔

اپنے وظائف کی طرف بڑھتے ہیں ماہ رجب کی پہلی دوسری اور تیسری تاریخ کے حوالے سے تین مختلف وظائف ہیں آپ ان کو بڑی توجہ کیساتھ سماعت فرمائیں۔ماہ رجب کی پہلی تاریخ کو آپ صبح کی نماز کے بعد لاالہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین 100بار پڑھیں ظہرعصر مغرب اور عشاء کی نماز کے بعد بھی 100بار پڑھ لیں یعنی آپ نے پورے دن میں 500مرتبہ ان کلمات کو پڑھنا ہے اس کے بعد حاجت کیلئے مقصد میں کامیابی کیلئے دعا کریں انشاء اللہ آپ کی دعا ضرور قبول ہوگی ۔ پھر ان کلمات کو اپنا وظیفہ بنا لیں۔ جتنا ہوسکے آپ ماہِ رجب روزانہ کی بنیاد پر چلتے پھرتے یہ تسبیح لازمی پڑھیں۔ صرف ماہ رجب کے پہلے دن آپ نے 500بار پڑھنا ہے اس کے بعد جتنا ہوسکے ان کلمات کو جاری رکھیں۔دوسرا وظیفہ آپ کے رزق میں ترقی کیلئے ہے ۔تیسرا وظیفہ ہر قسم کے کام میں برکت کیلئے ہے گھر میں خیروبرکت کیلئےہے ۔

ماہ رجب کے دوسرے دن آپ نے یہ آیت کریمہ سورۃ القصص آیت نمبر57 صبح کی یا عشاء کی نماز کے بعد 141مرتبہ پڑھنی ہے انشاء اللہ رزق حلال ملے گا غیب سے روزی عطاء فرمائی جائیگی ہر مقصد میں کامیابی نصیب ہوگی ۔ آگے بھی یہ عمل جاری رکھ سکتے ہیں جب تک آپ کو نتائج حاصل نہیں ہوتے ۔ تیسرا وظیفہ ہر قسم کی برکت کیلئے ہے جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کی آمدن میں برکت ہے اس کے گھر میں خیر وبرکت ہو اس کے کاروبار میں برکت اس کے کسی کام میں رکاوٹ نہ ہو ۔ہر قسم کی برکت کیلئے کامیابی کیلئے یہ وظیفہ کرسکتے ہیں ۔آپ نے ماہ رجب کے تیسرے دن صبح ،ظہر،مغرب کی نماز کے بعد یہ آیت کریمہذلك فضل الله يؤتيه من يشاء والله ذو الفضل العظيم 1100مرتبہ پڑھنی ہے اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کیساتھ پڑھنی ہے ۔۔چونکہ اس کی تعداد زیادہ تو گھر کے جتنے افراد بھی مل کر پڑھ سکتے ہیں مقصد آپ کا ایک ہی ہونا چاہیے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.