کینسر تک ختم ، اندرونی و بیرونی بیماریاں سب دور ہو جائیں گی خالی پیٹ قرآن مجید کی یہ سورۃ پڑھ لیں اور کمال دیکھیں

اس تحریر میں ایک ایسی دعا سکھائی جارہی ہے جس میں دنیا کی ہر بیماری ہر پریشانی کا علاج موجود ہے دنیا میں اس سے پہلے جتنی بیماریاں آئیں تا قیامت تک جتنی بھی بیماریاں آئیں گی انشاء اللہ یہ دعا آپ کی حفاظت کرتی رہے گی اس دعا میں بہت طاقت ہے آپ سب یہ دعا اپنے پاس رکھا کیجئے اور یاد بھی کر لیجئے مستقبل میں یا ابھی بھی جو موجودہ حالات ہیں اس وائرس سے حفاظت کے لئے یہ دعا کثرت کے ساتھ پڑھیئے انشاء اللہ یہ آپ کو ہر طرح کے وائرس سے ہر طرح کی بیماری سے آپ کو محفوظ رکھے گی۔ ہمیشہ یاد رکھئے کہ صحت اور بیماری یہ انسانی زندگی کے ساتھ ساتھ ہیں انسان کی زندگی کے کوئی بھی دو دن ایک جیسے نہیں ہوتے آج اگر انسان خوش ہے تو کل وہ ضرور ادا ہوگا

اور اگر وہ اپنے جسم میں قوت محسوس کررہا ہے تو کل وہ بیمار بھی ہوسکتا ہے انسان کے اوپر دن میں بھی کئی طرح کی مختلف کیفیات گزرتی ہیں کبھی انسان روحانی طورپر جذباتی طور پر بیمار ہوتا ہے اور کبھی انسان جسمانی طور پر بیمار ہوجاتا ہے بیماری کی کیفیت صحت کی کیفیت سے مختلف ہوتی ہے اور ہر انسان اس کو محسوس کرسکتا ہے ایسی صورت میں انسان کو دعا کے ساتھ ساتھ اللہ تبارک وتعالیٰ سے مدد مانگنی چاہئے اس کی جانب رجوع کرنا چاہئے ۔ اور اپنے لئے خوب خوب دعائیں کرتے رہنا چاہئے بعض اوقات بیمار خود اپنے لئے دعانہیں کرسکتا تو جو بیمار کی عیادت کرنے کے لئے جائے جو بیمار کو دیکھنے کے لئے جائے اس کے دوست رشتہ دار عزیز و اقربا حتی کہ ہسپتال کا عملہ مریض کے لیئے ایسی دعائیں پڑھ سکتاہے جو اس کے لئے شفایابی کا ذریعہ ہوسکتی ہیں تو بات یہ ہے کہ انسان ہر حال میں اپنے رب کا محتاج ہے اسے اپنی ہر ضرورت کے لئے اپنے رب کی طرف رجوع کرنا چاہئے تو جب انسان بیمار ہو اور خصوصا اگرایسی بیماری کا شکار ہو کہ جس میں بظاہر شفا کی دور دور رک کوئی امید نہ ہو تو اسے اور بھی زیادہ خشوع خضوع کے ساتھ اور ایسے اوقات میں اللہ کی جانب رجوع کر لینا چاہئے۔ کہ جلد از جلد صحت یابی ہوسکے اور اس سلسلے میں کبھی بھی انسان کو اللہ تعالیٰ کی جانب سے مایوس نہیں ہونا چاہئے اور یہ نبوی ﷺ دعا ہے اس کا اہتمام کیجئے اور اس سے ایک واقعہ بھی جڑا ہے وہ بھی پڑھ لیجئے حضرت عبداللہ ابن مسعود ؓ سے روایت کیا ہے کہ ان کا گزر ایک ایسے بیمار کے پاس سے ہوا

جو سخت بیماریوں میں مبتلا تھا حضرت عبداللہ ابن مسعود ؓ نے اس مریض کے کان میں سورہ المومنون کی یہ آیت مبارکہ پڑھی اور وہ اسی وقت ٹھیک ہوگیا آپ ﷺ بھی وہاں موجود تھے۔ آپﷺ نے حضرت عبداللہ ابن مسعود ؓ سے دریافت فرمایا کہ آپ نے اس کے کان میں کونسی آیات کونسی دعائیں پڑھیں تھیں تو حضرت عبداللہ ابن مسعود ؓ نے عرض کیا کہ میں نے یہ آیتیں پڑھیں تھے ۔علماء کرام نے لکھا ہے کہ صبح کے وقت نہار منہ اگر آپ اس دعا کو سات مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر دیں اور اس پانی کو پی لیں تو انشاء اللہ جسم کے اندر جتنی بھی روحانی جسمانی بیماریاں ہوگی وہ سب کی سب ختم ہوجائیں گی آپ ﷺ نے اسی دعا کے بارے میں ارشاد فرمایا مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے۔ اگرکوئی بھی آدمی جو یقین رکھنے والا ہو یقین کے ساتھ اگر کوئی یہ آیتیں پڑھ لے گا اور پہاڑ پر بھی اگر یہ آیتیں پڑھے گا تو وہ پہاڑ بھی اپنی جگہ سے ہٹ سکتا ہے وہ آیات یہ ہیں: اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنٰكُمْ عَبَثًا وَّ اَنَّكُمْ اِلَیْنَا لَا تُرْجَعُوْنَ فَتَعٰلَى اللّٰهُ الْمَلِكُ الْحَقُّۚ-لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ-رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِیْمِ وَ مَنْ یَّدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَۙ-لَا بُرْهَانَ لَهٗ بِهٖۙ-فَاِنَّمَا حِسَابُهٗ عِنْدَ رَبِّهٖؕ-اِنَّهٗ لَا یُفْلِحُ الْكٰفِرُوْنَ وَ قُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَ ارْحَمْ وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ۠ ۔کوئی بھی بیمار ہو اس کے دونوں کانوں میں یہ آیات مبارکہ پڑھ دیجئے اللہ کے حکم سے اسے بہت فائدہ ہوگا اور وہ شفایاب ہوجائے گا۔شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.