قرآن کا اصل وظیفہ کیا ہے؟

قرآن کا اصل وظیفہ کیا ہے۔ جس کے لیے قرآن نازل ہوا، اس اصل وظیفے کو بہت کم لوگ جانتے ہیں، اکثر چھپاتے ہیں۔سب طرح کی تعریفیں الله تعالیٰ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے . الله اکیلا ساری کائنات کا خالق اور مالک ہے . الله بے نیاز ہے .سب الله کے محتاج ہیں . الله کی برابری کا کوئی نہیں ہے۔ درود و سلام ہو الله کے تمام رسولوں پر امابعد کہ بہترین بات اللہ کی کتاب ہے۔اور بہترین سیرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سیرت ہے۔ اور سارے کاموں میں بدترین کام نئے نئے طریقے ہیں۔ (یعنی دین کے نام سے نئے طریقے جاری کرنا) اور ہر بدعت گمراہی ہے۔

قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کر دیا گیا ہے . لیکن اکثر لوگ جنہوں نے اپنی فرقہ واریت کی دوکان چمکانی ہوتی ہے۔ وہ عام لوگوں کو کہتے ہیں کہ اسے خود پڑھو گے تو گمراہ ہو جاؤ گے . استغفراللہ . یعنی اکثر لوگوں کے خلق سے قرآن نیچے ہی نہیں اترتا . یہ خوارج کی بڑی نشانی ہے کہ ” يَقْرَئُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ”بعض جاہل لوگ قرآن حکیم کو لوگوں کے سامنے اس طرح پیش کرتے ہیں کہ گویا یہ صرف وظیفوں کی کتاب ہے۔ قرآن کی فلاں آیت پڑھنے سے اتنے اتنے پیسے ملتے ہیں۔چنانچہ لوگ قرآن کو ہدایت کی کتاب سمجھتے ہی نہیں۔ اور نہ ہی یہ سمجھتے ہیں کہ اس کتاب میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں زندگی گزارنے اور آخرت کی کامیاب حاصل کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.