جسم سے پھنسیاں،دھبے ،مسے ،کالےتل اور دوسرے نشانات مٹانے کے آزمودہ قدرتی طریقے

جسم سے پھنسیاں ،دھبے ،بڑھاپے کی جھریاں،کالے تل اور دوسرے نشانات مٹانے کے آزمودہ قدرتی طریقے زندگی کے مختلف مراحل میں جسم پر مختلف قسم کے داغ دھبے اور نشانات وارد ہوتے رہتے ہیں جو ہارمونز کی تبدیلی اور لائف سٹائل بدلنے سے واقع ہوتے ہیں۔ ان مسائل سے نجات کیلئے بہت سے سکن اور بیوٹی کیئر پروڈکٹس مارکیٹ میں دستیاب ہیں جن سے آپ اپنی سکن کو صاف اور چمکدار بناسکتے ہیں۔لیکن ان میں سے بہت سی کم چیزیں فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں۔ اس لیے نقصان دہ کیمیکل اور قدرتی پراڈکٹس کے استعمال سے بچنے کیلئے آپ کچھ سادہ اور آسان طریقے اپنا کر بھی بہتر نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ طریقے آپ کی سکن کو خوبصورت بنانے اور آپ کو سکن پر ابلم سے نجات دلانے میں نہایت مؤثر ثابت ہوسکتے ہیں ۔ صحت مند اور صاف جلد کیلئے آپ مندرجہ ذیل قدرتی طریقے اختیا ر کرکے عام جلدی بیماریوں سے نجات پائیں ۔تل یا چھچھوندر زندگی کے کسی بھی حصے میں بچے او ر بڑے کی جلد کو متاثر کرسکتے ہیں۔ یہ دھوپ اور جینیٹکس کی بدولت جسم پر ظاہر ہوتے ہیں۔ کیسٹرائل اور بیکنگ سوڈا ان تلوں سے نجات کیلئے آپ استعمال کرسکتے ہیں۔ ان دونوں چیزوں کا ایک مکسچر تیار کریں اور اسے متاثرہ حصے پر لگائیں۔ لگانے کے بعد پٹی باندھ دیں اور ایک رات تک اسی حالت میں رکھیں۔

اگلے دن پٹی اتار کر جگہ کو صحیح صاف کرلیں یہ سلسلہ روزانہ اختیار کریں۔ لہسن کا پیسٹ یا سادہ لہسن بھی مولز سے نجات کیلئے بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے ۔ لہسن لگانے سے پہلے ٹیپ یا پیٹرولیم جیلی سے مول کے ارد گرد کے حصہ کو ڈھانپ لیں پھر لہسن کو متاثرہ جگہ پر لگا کر اوپر پٹی باندھ دیں اور چار گھنٹہ انتظار کریں ۔یہ عمل روزانہ دہرائیں۔ سیب کا سرکہ بہت مفید ہے آپ سرکہ کو کاٹن بال پر لگا کر مول پر لگائیں ۔بعد میں پٹی یا ٹیپ سے ایریا کو ڈھانپ دیں اور آٹھ گھنٹے تک ایسے ہی رہنے دیں۔ جلد ہی پھوڑا کالا ہونے کے بعد ختم ہوجائیگا۔ مسا ،مسے کیا ہوتے ہیں؟

مسے ایک جلدی بیماری اور میڈیکل کی زبان میں سےاسے ایکروکورڈز کہتے ہیں۔ اکثر جلد پر کالے رنگ کے چھوٹے بدنما اُبھر پیدا ہوجاتے ہیں اسے مسے کہتے ہیں۔یہ مرض بچوں اور بڑوں دونوں کو لاحق ہوسکتا ہے ۔ مسے پھیل بھی جاتے ہیں اور چہرے او ر جسم کی جو خوبصورتی کو تباہ کرنے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔ عموماً مسے تعداد میں زیادہ ہوتے ہیں اور جسم کے مختلف حصوں پر نمودار ہوتے ہیں۔ لیکن یہ کسی ایک مقام پر ہجوم کی صورت میں بھی ظاہر ہوسکتے ہیں اور بعض اوقات اچانک یہ خود بخود غائب بھی ہوجاتے ہیں۔

مسوں کا علاج سیب کے سرکا استعمال:سیب کے سرکہ کو مسوں کے خاتمہ کا بہترین طریقہ بتایا گیاہے ۔ اس کیلئے آپ روئی کا ٹکڑا سیب کے سرکے میں ڈبو کر مسوں پر لگائیں اور تین سے چار گھنٹوں کیلئے اسے چھوڑدیں پھر اسے اچھی طرح دھولیں۔ اس عمل کو دن میں تین دفعہ اور تین سے چار ہفتوں تک کریں۔ لہسن کے چند ٹکڑے پیس لیں پھر پسے ہوئے لہسن کو مسوں پر لگا کر پٹی باندھ دیں اور ایک دن بعد پٹی کھولیں اور نیم گرم پای سے دھولیں اس عمل کو کچھ دنوں تک کریں۔ڈارک سپاٹ بے رنگ کے دھبوں کو کہا جاتا ہے جو چہرے ،ہاتھوں اور بازؤں کے اگلے حصے پر نمودار ہوتے ہیں۔اگرچہ انکے ظاہر ہونے کیوجہ ابھی تک واضح نہیں ہے ، زیادہ تر ڈاکٹرز کے خیال میں یہ دھوپ اور بڑھتے ہوئے لِور کی وجہ سے ظاہر ہوتے ہیں ان سے نجات کیلئے بہترین طریقہ ملاحظہ فرمائیں۔ الوویرا ڈارک سپاٹ کا سب سے زیادہ موثر حل ہے ۔تازہ ایلو ویرالے کر اسے سیاہ دھبے پر لگائیں اور تیس منٹ تک لگا رہنے دیں۔ ایلو کے پودے کے اندرونی جیل بھی استعمال کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.