نزلہ زکام اور کھانسی ہمیشہ کےلیے ختم

اسلام علیکم دوستو بہت ہی زبردست علاج آپ کے لیے لے کرآیا ہوں نزلہ زکام کھانسی اورگھرمیں آپ کے مچھر بہت زیادہ ہیں اورکچھ مچھر ایسے ہیں کہ جوکہ سردیوں میں بھی ختم ہونے کو نہیں آرہے۔ سب سے پہلے ہم بات کرتے ہیں نزلہ زکام اور کھانسی کی جوکہ بچوں بڑوں بوڑھوں تک یہ اثر دیکھانے والا ایک ایسا وائرس ہے جوکہ سردیوں کے شروع میں پیدا ہوتا ہے اور سردیاں ختم ہونے تک رہتا ہے تو اس کے لیے آپ کی خدمت میں ایسا زبردست علاج پیش کررہاہوں۔ سب سے پہلے آپ کو نسخہ بتاتا ہوں جوکہ میرا اپنا ازمایا ہوا ہے یہ نسخہ فیملی میں ازما چکا ہوں اور بہت سارے لوگوں کو بھی دے چکا ہوں

دوستو اس نسخے کے لیے آپ نے سب سے پہلے لینی ہے کلونجی اس کو آپ نے پیس لینا ہے کلونجی کسی بھی جگہ سے ملنے والی عام سی چیز ہے ہم نے پائوڈر کی مانند اس کو بنا لینا ہے دوسرے نمبر پرآپ نے لینا ہے سرسوں کا تیل آپ زیتون کا تیل بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ نے ایک فرائی بان لینا ہےاس میں آدھا کپ آئل کا اس میں ڈالیں اوراس میں دوسے تین چمچ کلونجی کے پائوڈر کے اس میں شامل کرکے آپ نے بالکل اسے جلا لینا ہے۔ تقریبان پانچ سےچھ منٹ تک اچھے سے اسے پکا کرجلا لینا ہے اس کے بعد آپ نے اس کو چھان لینا ہے اس سے کلونجی کا جو پائوڈر ہے وہ علیحدہ ہوجائےگا اور خالی آئل ہے رس آپ کے پاس نکل آئےگا۔ اب آپ نے کیا کرنا ہے اس ٹھنڈی سردی میں خشک سردی میں آپ لوگوں نے رات کو سونے سے پہلے اس کے دو قطرے ایک ناک کے ایک سوراخ میں ڈالیں اور دوسرا قطرہ دوسرے سوراخ میں ڈال کر آپ سو جائیں جب صبح آپ اٹھیں گے اس سے آپ کا رات کو ناک ہرگزبند نہیں ہوگا کیونکہ کلونجی اس میں ایڈ ہورہی ہے ٹھیک ہے۔ اورآپ نے تین دن ریگولر استعمال کرنا ہےگرنٹی ہے تین دن کے اندرآپ کا بخار نزلہ زکام کھانسی بالکل ختم ہوجائے گی اور آپ کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہیں ہے ہونے والی اس سے آپ کے ناک کی جو رگیں ہیں وہ بھی کھلیں گی اور آپ کوسکون پہنچے گا اور کے دماغ کوبھی سکون ملےگا۔

شہد اور لیموں کا استعمال جو لوگ چائے پیتے ہیں انھیں نزلے کے دوران بغیر دودھ کی چائے میں شکر کی جگہ شہد اور لیمو کا رس شامل کر کے پینا چاہیئے ۔ چائے کے علاوہ سادہ گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ شہد اور تازہ لیمو کا رس شامل کر کے چسکیاں لیکر پینے سے چھیلے ہوئے گلے کو بہت آرام پہنچتا ہے ۔ جی چاہے تو شہد میں لیمو کے چند خطرے شامل کرکے بھی پیا جا سکتا ہے ۔ شہد میں جراثیم کشی کی صلاحیت ہوتی ہے اور لیمو میں شامل حیاتین ج (وٹامن سی ) جسم کی قوت مدافعت کو مستحکم کر تا ہے ۔ اس مرکب کو دھیرے دھیرے نگلنے سے منہ میں لعاب خوب بنتا ہے اور گلے کو آرام ملتا ہے ۔ دارچینی : جراثیم کی قاتل بخار دور کرنے والی اور جراثیم کشی کی صلاحیت رکھنے والی دارچینی ہزاروں سال سے استعمال ہو رہی ہے ۔ مشرق کے گرم آب و ہوا والے ملکوں میں پیدا ہونے والی دارچینی مغرب کے سرد ملکوں میں کبھی سونے کے مول بکتی تھی ، لکین اس کی آج بھی بڑی اہمیت ہے ، کھانے پینے کے مختلف اشیاء میں استعمال کے علاوہ اسے بخار اور ورم دور کرنے کے لئے بہت موثر قرار دیا جاتا ہے ڈاکٹر جیمز اے ڈیوک کے مطابق دارچینی کو اسپرین کے برابر تو قرار نہیں دیا جا سکتا لیکن یہ درد دور کرنے کی صلاحیت ضرور رکھتی ہے ۔ بر صغیرمیں سر میں درد اور جکڑن کے لئے پانی میں پیس کر اس کا نیم گرم لیپ کثرت سے استعمال ہوتا ہے ۔ اس کے تیل میں جراثیم ہلاک کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اس لئے حلق میں لگائے جانے والے تھروٹ پینٹ میں بھی یہ تیل شامل کیا جاتا ہے ۔ نزلے کے لئے اس کی چائے بہت موثر ثابت ہوتی ہے ۔ اس کا سفوف چائے کے ایک چمچ کے برابرکھولتے پانی میں 20 منٹ تک ڈھک کر دم دینے کے بعد اس میں شہد بقدرے ذائقہ ملا کر پینا چاہیئے ۔ دن میں اسکی ایک سے تین پیالیاں پی جا سکتی ہیں ۔ ادرک ، تلسی اور شہد کی چائے تازہ ادرک کچل کراس کا ایک چائے کا چمچ رس ایک پیالی گرم پانی میں شہد سے میٹھا کر کے پینے سے بلغمی کھا نسی ، سینے کی جکڑن اور سینے کو بہت آرام ملتا ہے ۔ بلغم خارج ہوتا ہے اور پسینہ آکربخار دور ہوجاتا ہے ۔ اس میں تلسی کے تازہ پتوں کا رس ایک چائے کا چمچ ملانے سے یہ اور بھی مفید ہو جاتا ہے ۔ تلسی کے خشک پتے بھی استعمال ہو سکتے ہیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.