تھکی تھکی عورتوں کے لئے طاقت کی چابی

بیماری آتے گھوڑے کی چال سے ہے اور جاتی چیونٹی کی چال سے ہے ۔مگر اللہ سے مایوس نہیں ہونا چاہئے ۔یہ نسخہ کیمو کے بعد اگر استعمال کیا جائے تو بہت فائدہ مند ہے ۔رات کو 8 سے 10 مکھانے آدھا گلاس دودھ میں بھگو دیں صبح ناشتے سے پہلے استعمال کیجئے۔مکھانے تو سبھی جانتے ہیں کہ کیا ہوتے ہیں ۔یہ دماغ کو بہت تقویت کے پہنچاتے ہیں ۔کئی لوگ اسکا باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں جسکے صحت سے جڑے کئی ساری فائدے بھی ہیں۔ آپ اسے چاہے تو صبح ناشتے کے طور پر یا پھر شام کے سنایکس کے طور پر اسے کھا سکتے ہیں۔

مکھانہ نہ صرف مزے میں بہترین ہوتا ہے بلکہ اسکو کھانے سے آپ نیچے بتائی جارہی بیماریوں سے بھی بچے رہیں گے۔جن لوگوں کو ہائی بلڈپریشر کا مسئلہ ہے انہیں مکھانہ کا استعمال باقاعدگی سے کرنا چاہیئے۔ یہ نہ صرف انکے بلڈ پریشر کو متوازن بنائے رکھے گا بلکہ انہیں ہائی بلڈ پریشر کی وجہ ہونے والے خطرے سے بھی بچائے رکھے گا۔ دراصل مکھانے میں میگنیشیم کی مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ ایک ایسا منرل ہے جو جسم کے بلڈ پریشر کو متوازن بنائے رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں:بزرگ لوگ دن میں دو بار مکھانہ کا استعمال کرسکتے ہیں۔ ایسا اس لیے کہا جارہا ہے کیونکہ اس میں کیلشیم کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔

یہ بڑھتی عمر کے ساتھ ہڈیوں کو کمزور ہونے سے بچانے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔جب کہ دیگر عمر کے لوگ بھی اسے ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک فائدہ مند کھانے کی اشیاء کے طور پر کھا سکتے ہیں۔اسے ہندوستان کے بہت سے علاقوں میں لاوا بھی کہتے ہیں۔تالاب، جھیل، دلدلی علاقے کے پرسکون پانی میں اگنے والا مکھانے غذائی اجزاء سے بھرپور ایک آبی مصنوعات ہے۔مکھانے کے بیج کو بھون کر اسکا استعمال مٹھائی، نمکین ، کھیر اور دیگر بنانے میں ہوتا ہے۔بہار کے دربھنگہ ، مدھوبنی ، سمستی پور ، سہارسا ، سوپول ، سیتامڑھی ، پورنیا ، کٹیہار وغیرہ اضلاع میں مکھانے کی پیداوار ہوتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.