3دانےدہی میں ڈالکر کھائیں

اس تحریر میں ایلوویرا جیل کو استعما ل کرکے اپنے چہرے کو گورا ملائم اورجوان بنانے کا نسخہ پیش کیا جارہا ہے۔ یہ بہت ہی آسان ترین طریقہ ہے اور اس میں پیسے کا ضیاع بھی نہیں ہے اور اس کا کوئی سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہے ایلوویرا بے پناہ خصوصیات کا حامل ہے یہ خوبصورتی کے لئے مانا جاتا ہے سکن کو نرم اور چمکدار بنانے میں مدد کرتا ہے اس میں بہت زیادہ مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں جو آپ کے چہرے سے ڈیڈ سیلز کو ختم کرتی ہیں ایلوویرا آپ کی جلد میں نمی بنائے رکھتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے چہرے پر کبھی جھریاں نہیں پڑتیں اور آپ کی جلد رہتی ہے ہمیشہ جوان۔سردی ہو یا گرمی دھوپ سے آپ کی سکن کی حفاظت بھی کرتا ہے اگر آپ چاہتے ہیں۔

کہ آپ کی سکن ہمیشہ نرم و ملائم گوری اور جوان رہے تو اس کا ضرور استعمال کیجئے۔آپ ایلوویرا کی مدد سے سکربنگ بھی کرسکتےہیں ۔اس کے لئے ایلوویرا کا پیس لیجئے اور اس کی کانٹے والی سائیڈز اتار لیجئے اور اس کا اوپر والا لیئر بھی اتار دیجئے چھری کی مدد سے اس پر چھوٹے چھوٹے کٹ لگائیے اب اس پر چاول کا آٹا ڈال کر اپنے چہرے پر بالکل ایسے ہی سکرب کریں جیسے ہم دوسری چیزوں سے سکربنگ کرتے ہیں ۔چاول کا آٹا سکربنگ کے لئے بہت زیادہ فائدہ مند ہے ایلوویرا کے ساتھ اس کا استعمال کرنے سے یہ آپ کے چہرے سے ڈیڈ سکن سیلز کو آسانی سے ختم کرتا ہے سکن کو گورا ملائم اور جوان رکھتا ہے پانچ منٹ تک کے لئے اچھے سے سکرب کریں اور پھر اسے ڈرائی ہونے کے لئے چھوڑ دیجئے جب اچھی طرح سے سوکھ جائے تو ٹھنڈے پانی سے دھو لیجئے۔

بالوں کیلئے: آلو کے خشک ٹکڑے ایک پاؤ لوہے کے برتن میں آدھ کلو پانی ڈال کر ایک دن کیلئے رکھ دیں دوسرے دن اس پانی کو لگائیں‘ بال سیاہ ہوجائیں گے۔ چند ہفتے چند مہینے یہ ٹوٹکہ ضرور آزمائیں۔ کالے اور لمبے بال: ناریل کا تیل مٹھی بھر مہندی کے پتے ڈال کر ابال لیں‘ روزانہ بالوں پرلگانے سے بال لمبے اور گھنے ہوجائیں گے۔چہرے کا مساج: چہرے پر اکثر دانوں کے ٹھیک ہوجانے کے بعد دانوں کا نشان باقی رہ جاتا ہے تو چہرے پر دانوں کیلئے روغن زیتون اور روغن کدو کو برابر (باؤل) میں ڈال کر گال کا مساج کریں اور تب تک مساج کریں جب تک دھبے دور نہ ہوجائیں۔ چہرے کے داغ دھبوں کیلئے: لیموں کے چھلکے پیس کر دودھ میں ڈال کر ملائیں اور رات کو سونے سے پہلے چہرے پر لگانے سے داغ دھبےحلقے دور ہوجائیں گے۔جلد نکھارئیے: تازہ دودھ میں گلیسرین ڈال کر چہرے پر لگانےسے جلد نکھر جاتی ہے۔

پاکستان میں مرد ہوں یا خواتین سب ہی کو بال گرنے اور خشکی کا مسئلہ درپیش ہے۔ خواتین کی بات کی جائے تو انہیں اکثر یہ شکایت ہوتی ہے کہ ان کے بال لمبے نہیں ہوتے۔ذیل میں آپ کیلئے ایسے ہی چند آزمودہ گھریلو نسخے پیش کیے جا رہے ہیں، جس پر عمل کرکے نہ صرف آپ اپنے بالوں کو خشکی جیسے مسئلے سے پاک کرسکیں گی، بلکہ بالوں کو لمبا اور گھنا بھی بنا سکیں گی۔بالوں کیلئے سرسوں کا تیل بہت مفید ہوتا ہے۔ جب کہ زیتوں کا تیل بھی بالوں کی لمبائی بڑھانے میں کارآمد ہوتا ہے۔ بالوں کی نگہداشت کیلئے ضروری ہے کہ آپ ان کا خیال بھی رکھیں۔ مثلاً نہانے کے بعد گیلے بالوں کو تولیے سے ہرگز خشک نہ کریں۔ بالوں کیلئے بازار میں دستیاب شیمپو دیکھ بھال کر استعمال کریں۔ بالوں کو غیر معیاری رنگوں سے رنگنے میں احیتاط کریں۔

بالوں کو جلدی لمبے کرنے اور صحت مند بنانے کے لئے ضروری ہے کہ بالوں کی باقاعدگی سے قلم سازی کی جائے یعنی بالوں کو آدھے سے ایک انچ تک ترشوایا جائے، اس سے بالوں کی پیداوار تیزی آتی ہے ۔ اپنی غذا میں پروٹین کی مقدار بڑھائیں، کاپر، زنک، میگنیشیم وغیرہ پر مشتمل غذا کا استعمال کریں۔ وٹامن اے، بی، سی کا استعمال بھی بالوں کو غذائیت بخشتا ہے۔ مچھلی، شملہ مرچ، پالک، بند گوبھی، چکی کا آٹا، دہی، انڈے، چکن، یہ سب غذائیں ان معدنیات سے مالامال ہیں۔ شیمپو کرنے سے دو گھنٹے پہلے بالوں میں تیل لگائیں۔ تیل کو بالوں میں اچھی طرح جذب کرنے کے دو آسان طریقے ہیں۔ پہلا یہ ہے کہ تیل کو نیم گرم کرکے رات کو سونے سے پہلے لگا لیا جائے اور صبح اٹھ کر شیمپو کرلیا جائے۔ دوسرا یہ کہ شیمپو سے دو گھنٹے پہلے تیل لگا کر سر کو نیم گرم پانی میں ہلکے بھیگے تولیے سے لپیٹ لیا جائے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.