جگر کی خرابی ،جگر کی گرمی،جگر کی چربی اور جگر کا کینسر بالکل ختم

ان سارے مسائل کے لئے ہمیں ٹوٹل سات کام کرنے ہیں اور لوگ صرف ایک چیز کو لے کر اس کے پیچھے چل پڑے اور ہر شخص اس کے لئے صرف کبوتر لگارہا ہے ۔سب سے پہلے ہم نے یہ سمجھنا ہے کہ جگر خراب کیوں ہوتا ہے اب جس وجہ سے جگر خراب ہوتا ہے اس وجہ کو ختم کر دو اس وجہ کو بند کر دو اس کو تبدیل کر دو تو جگر دوبارہ سے کام کرنا شروع کر دے گا اس تحریر میں ہم جگر سے متعلق جتنے مسائل ہیں ان ساری چیزوں کے اوپر تفصیلی بات کریں گے۔ سب سے پہلا کام کہ جگر نے آج کام کرنا کیوں چھوڑ دیا اس کو ہم نے سمجھنا ہے آج یہ جو جگر کے مسائل ہیں جس کو پم ہیپاٹائٹس اے بی سی ڈی ای کہتے ہیں یہ جو جگر ٹیومر بن جاتا ہے جگر سکڑ جاتا ہے اس کے سبب کیا ہیں اور آج ہمارے بیمار ہونے کے پیچھے۔

اور سب سے بڑھ کے ہمارے جگر کا اور گردوں کا اور معدے کا اور آنتوں کا یہ جو بیماریوں کا ایک لمبا لا متناہی سلسلہ شروع ہوا اس کے پیچھے سب سے بڑی وجہ گلا ہوا کھانا ہے تو سب سے پہلا کام ہمیں اپنے کھانے کو بدلنا ہے اور آج لوگ کھانا وہی رکھتے ہیں اور 72 سے 75 انجیکشن لگواتے ہیں ایک کورس پورا ہوا کھانا وہی تھا ای سی آر کروایا رپورٹ ٹھیک ہوگئی تھوڑے عرصے بعد دوبارہ پھر وہی وائرس دوبارہ سے ایکٹو ہوگیا اب پھر دوبارہ سے وہی کورس کروایا کچھ وقت کے لئے پھر رپورٹ ٹھیک ہوگئی وہ وائرس ڈی ایکٹو ہوگئے کچھ عرصے کے بعد پھر ویسے ہوگئے کیونکہ کھانا تو وہی تھا اب جس کے سبب یہ مسئلہ ہوا اس سبب کو تو ختم نہیں کیا گیا مٹی کے اندر کھانا پکتا ہے اور باقی جتنے پاٹ ہے ان کے اندر کھانا گلتا ہے تو سب سے پہلا کام اپناکھانا مٹی کی ہانڈی میں پکائیں گے دوسرا کام اس کھانے کو پکانے کے لئے جو کوکنگ آئل چاہئے وہ آئل چاہئے تھا جو کبھی جمتا نہ ہو اور آج جہاں آپ لوگ کھانا پکاتے ہو اس کچن میں جاؤ اور جاکے اس کچن کی دیوار پر ہاتھ پھیروں اور دیکھو اس ہاتھ پر کیا آئے گا اگر جس کچن میں ایگزاسٹ فین لگا ہے ا س کو اتارو اس پر دیکھو کیا ہے یہ وہی کوکنگ آئل ہے جو برن ہوا اور اس نے دیوار اور ایگزاسٹ کا کیا حال کر دیا ۔

اب سوچئے جو کوکنگ آئل ٹھنڈا ہوکر ہمارے بدنوں کے اندر جارہا ہے وہ ہماری آرٹریز کے اندر ہماری وینز کے اندر ہماری کیپلریز کے اندر ہماری انٹسٹائنز کے اندر کیا کر رہا ہو گا یہ جتنا کوکنگ آئل ہے یہ چپکتا ہے یہ جمتا ہے اور ہمیں وہ آئل چاہئے تھا جو کبھی جمے نہ دنیا کا بہترین آئل زیتون کا ہے زیتون کا آئل ان لوگوں کے لئے ہے جہا ں زیتوں پیدا ہوتا ہے اور ہم جس علاقے میں رہتے ہیں ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ جہاں ہم رہتے ہیں ہمارے علاقے میں کون سا تیل ہے اب ہم جو پاکستان میں رہتےہیں اور پاکستان کے کس علاقے میں رہتے ہیں اگر آب وہوا خشک ہے جیسے صحرا ہیں جیسے تھل کا علاقہ ہے چولستان کا علاقہ ہے تھر پارکر کا علاقہ ہے جو پنجاب کا علاقہ ہے جہاں نمی ہے وہاں پر دیکھوں وہاں سرسوں زیادہ ہے تھر کے علاقے میں تھل کے علاقے میں وہاں پر سورج مکھی کا تیل بہت اچھا ہے اب پنجاب کے اندر سرسوں ہے ہمیں سب سے زیادہ جہاں جو چیز اگتی ہے اسے دیکھنا ہے اور جو لوگ ساحل سمند کے زیادہ قریب ہیں وہاں ناریل کا تیل زیادہ ہے۔

تو ہمیں سرسوں کا تیل لینا ہے دوسرے نمبر پر ہمیں اپنا کوکنگ آئل نیچرل کرنا ہے اور مٹی کی ہانڈی لینی ہے اور ہمارے لئے پنجاب میں سب سے بہترین تیل سرسوں کا ہے اب سرسوں کے تیل میں تین مسائل ہیں پہلا مسئلہ اس میں سے بو آتی ہے ،دوسرا مسئلہ وہ گاڑھا ہے ،تیسرا مسئلہ اس میں جھاگ ہے چوتھا مسئلہ ہے وہ دیکھنے میں بھی اچھا نہیں لگتا ہے ان مسائل کے حل کے لئے ایک کام کرو۔دو کلو سرسوں کا تیل لو اس میں ایک بڑے سائز کا پیاز ڈالو پانچ سے دس سبز مرچ پانچ سے دس سبز مرچ ادرک ،لہسن، ایک بڑا چمچ زیرہ ڈال لو اب اس تیل کو اچھی طرح پکا لو تا کہ یہ ساری چیزیں براؤں ہوجائیں تو اس کو چھان لو اب اس تیل کو مرتبان میں مٹی کے جار میں رکھ دو اس کا کلر بھی بدل جائے گا اس کی خوشبو بھی بدل جائے گی اور یہ اتنا برائیٹ چمکدار ہوجائے گا کہ آپ کو خود یقین نہیں آئے گا کہ یہ سرسوں کا تیل ہے یا دنیا کا سب سے بیسٹ کوکنگ آئل ہے ۔تیسرے نمبر پر جگر کا جب مسئلہ ہوتا ہے تو نمک منع کر دیا جاتا ہے اور ہمیں جگر بیماری کی نہ ہو تو اس کے لئے اپنے نمک کو دیکھو ہمیں نمک وہ لینا ہے جو مٹی سے نکلتا ہے لیکن آج جو نمک آ رہا ہے وہ سی سالٹ ہے ۔لہٰذا اپنے نمک کو بھی بدلو وہ نمک لو جو زمین سے نکلتا ہے۔آیوڈائز نمک سے پرہیز کریں ۔

ہمارے جسم کو میٹھا چاہئے اور میٹھا بھی وہ لینا تھا جو مٹی سے نکلتا ہے سب سے بہترین میٹھا زمین سے نکلنے والا گڑ ہے اور گڑ بھی وہ لیں گے جو خالص ہے رنکاٹ کے بغیر ہے بے شک اس کا کلر تھوڑا ڈارک ہو جائے ۔ہمارے بدن کو پانی چاہئے ہم پانی بھی وہ لیں گے جو مٹی سے نکلتاہے جو گہرے بو رکا پانی ہے وہ پانی لو اور سب سے بہترین پانی ہمارے واسا کا پانی ہے اب اس پانی میں بھی چار مسائل ہیں ۔پائپ کے اندر زنگ ہے ٹینکیوں کے اندر کائی ہے اس کی وجہ سے کیڑے پیدا ہوجاتے ہیں کچھ بیکٹیریا وائرس پیدا ہوجاتے ہیں اس کا بہتری حل یہ ہے کہ ایک فٹ کاٹن کا کپڑا لو اس کو دودو انچ فولڈ کر کے اس کے چھ فولڈ کر لو اس کے اندر بارہ فولڈ بن جائیں گے اس کو ٹوٹی کے اوپر چڑھا دو ۔پانچ دوائیاں بناؤ یہ پانچ دوائیاں وہ ہیں جس کو رب تعالیٰ نے جبرائیلؑ کو بتایا اورجبرائیلؑ نے محمد ﷺ کو بتایا اور پھر آپﷺ نے ساری کائنات کے انسانوں کو بتایا ۔ سب سے پہلی دوائی کلونجی ہے جس کے بارے میں رسول ﷺ نے فرمایا یہ وہ کالا دانہ ہے۔

جس میں رب تعالیٰ نے موت کے سوا ہر بیماری کی شفا رکھی ہے ۔اگر لوگوں کو پتہ چل جائے کہ میتھی دانہ کے کتنے فائدے ہیں تو لوگ اس کو سونے کے عوض خریدیں ۔ ادرک لہسن پودینہ انار دانہ ان چاروں چیزوں کو برابر مقدار میں لیجئے ادرک کے بارے میں اللہ نے فرمایا کہ جب جنتی جنت میں جائیں گے تو ان کو جو شراب ملے گی اس کو زنجبیل کی شراب کہا گیا اور زنجبیل ادرک کو کہتے ہیں ۔لہسن بہترین چیز ہے اور دنیا میں یہ بلڈ تھنر کی سب سے بہترین ریمیڈی ہے ۔انار دانہ کے بارے میں قرآن میں رومان کہا گیا ۔پودینہ بہترین دوائی ہے امام ابن قیم ؒ فرماتے ہیں انسانی جسم میں عوارض ہونے والے اسی فیصد جناتی ہیں اور جنات کی بہترین دوائی پودینہ ہے ان چاروں چیزوں کو برابر مقدار میں لو حسب ذائقہ سبز مرچ ملاؤ ۔مٹی کی دوری میں چٹنی بنا کر کھانے کے ساتھ کھاؤ جتنے جگر کے مریض ہیں جن کو بھوک نہیں لگتی ان کے مسائل حل ہوں گے۔شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.