اللہ کی ایسی نعمت جسے سردیوں میں جتنا زیادہ کھاؤ گے اتنی تیزی سے وزن کم ہوگا

موٹاپا یا وزن کا بڑھنا انسانی جسم کی ایک ایسی طبی حالت کا نام ہے جس میں انسانی جسم پر ضرورت سے زیادہ چربی کی تہہ چڑھ جاتی ہے ۔ جس سے انسان میں موٹاپا چڑھ جاتا ہے ۔ یہ بضات خود ایک بیماری ہے اور ماہرین کے مطابق بہت سے دیگر بیماریوں کا دروازہ بھی ہوتا ہے ۔ یہ مختلف غذائی خرابیوں اور نامناسب طرز زندگی سے پیداہونے والی پیچیدگی ہے ۔ اس کی بنیادی وجوہات میں ضرورت سے زیادہ کھانا کھانا یا غلط قسم کے کھانے کھانا جن میں غیر صحت مند اشیاء اور تیل اور چکنائی وغیرہ کی مقدار زیادہ ہو ورزش کا نہ کرنا اور ناقص جسمانی سرگرمیاں موٹاپے کا سبب بنتی ہیں اور موٹاپے کی بیماری موروثی طور پر ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہوتی ہے لیکن اس کے علاوہ اصل جڑ یہ بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ لوگوں کا موٹاپے سے جان چھڑوانے کیلئے خبط ذہن پر سوار ہوجانا یعنی یہ جنون کی حد تک بڑھ جاتی ہے اور لوگ موٹاپا کم کرنے کیلئے نت نئے طریقے آزماتے رہتے ہیں اور نقصان اُٹھاتے رہتے ہیں ۔

چنانچہ سب سے پہلے تو کوشش کرنے کیلئے موٹاپا ختم کرنے کیلئے کسی غیر فطری طریقے یا دوائیوں وغیرہ کا سہارانہ لیا جائے اور نہ خالی پیٹ رہ کر ایمرجنسی بنیادوں پر اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کی جائے ماہرین کے مطابق دنیا میں ایسے بہت سے قدرتی طریقے موجود ہیں جن کے ذریعے آپ نہ صرف اپنی جسمانی ساخت کو نقصان پہنچائے بغیر اپنی صحت بہتر بناسکتے ہیں۔پھلوں کی صورت میں اس روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت آلو بخارا بھی ہے آلو بخارا خشک ہو یا تازہ ہو دونوں صورتوں میں کھانے میں انتہائی مزیدار بھی لگتا ہے ۔ بنیادی طور پر سرد تاثیر کا یہ پھل حقیقی طور پر ترش ہے ۔مکمل پختہ ہوکر جب اس کا رنگ سیاحی مائل ہوجاتا ہے جب یہ خشک ہوجاتا ہے تو یہ شیریں ہوجاتا ہے ۔ موٹاپا کم کرنے کیلئے سب سے پہلے یہ کرنا ہوگا دس بارہ عد د خشک آلوبخارے لیجئے اور دو گلاس پانی میں انہیں ڈال کر پانی کو اُبالنا شروع کیا جائے پانی میں ڈالتے ہی یہ نرم ہونا شروع ہوجائیں گے ۔

اور اپنا اثر پانی میں چھوڑنا شروع کردیں گے جب پانی اُبلتے اُبلتے آدھا رہ جائے یعنی دو گلاس پانی ایک گلاس میں تبدیل ہوجائے تو آپ دیکھیں گے کہ اُس پانی کارنگ سُرخی مائل ہوجائے گا تب آپ اس پانی کو آگ سے اُتار لیں اور نہار منہ استعمال کرنا شروع کردیں چند ماہ میں آپ محسوس کرنا شروع کریں گے کہ چند دن میں ہی آپ کا وزن کم ہونا شروع ہوجائے گا ۔آپ کو بغیر کسی دوائی کے بغیر کسی سرجری کے اپنے جسم سے فالتو چربی خارج کرنا ممکن ہوجائیگا ۔امریکی شہر ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کی تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک آلو بخار ے میں دیگر بیماریوں کا علاج کرنے کی بھی صلاحیت موجود ہے ۔ یہ کلون مائیکرو بائیوٹا پیٹ میں موجود مفید بیکٹیریا کی تعداد کو بڑھاتے ہیں جس کیوجہ سے بڑی آنت کے کینسر کے امکانات کم ہوجاتے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے پیٹ میں کروڑوں طرح کے بیکٹریاز پائے جاتے ہیں جن میں سے صرف چارسوکے بارے میں معلومات موجود ہیں۔

اور اگر خشک آلو بخارے کو باقاعدگی کیساتھ استعمال کیا جائے تو بیکٹیریا کی تعداد میں اضافہ ہونے لگتا ہے ۔ اور بڑی آنت کے کینسر کے خطرات کم ہوجاتے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک آلوبخارے اور طازے آلوبخارے کی خصوصیات میں تھوڑا فرق ہے ۔ خشک آلوبخارے میں گھلنے والا او ر نہ گھلنے والا فائبر پایا جاتا ہے ۔ خشک آلوبخارے میں چینی کی قسم فاربیٹول پائی جاتی ہے جس کیوجہ سے ہمارے معدے اور چھوٹی آنت میں بیکٹریاز کی تعداد بڑھ جاتی ہے ۔ اس کے استعمال سے معدے اور آنتوں میں اینٹی آکسیڈینٹس کی تعداد بڑھنے لگتی ہے اور بڑی آنت میں سوزش والے بیکٹریاز خود بخود کم ہونے لگتے ہیں اور ہم بڑی آنت کے کینسر سے محفوظ رہتے ہیں۔

اس کے علاوہ خشک آلو بخارا پوٹاشیم سے بھرپورہونے کے سبب دل کے مناسب افعال کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوتاہے ۔ پوٹاشیم کے استعمال سے بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں مدد مل ملتی ہے ۔ اور امراض قلب ہارٹ اٹیک فالج اور غشی جیسے امراض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے ۔ خشک آلو بخارا جسم کی پوٹاشیم کی ضرورت پوری کرنے میں مددد دیتا ہے ۔ اگر یہ کہا جائے کہ اللہ تعالیٰ نے اس پھل میں منرلز کا خزانہ چھپا رکھا ہے تو کم نہیں ہوگا اس تحقیق میں یہ بھی ثابت ہے ۔ وٹامن اے کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے ۔ یہ وٹامن بینائی کے لیے ضروری ہے ۔ روزانہ ایک آلو بخارے کا استعمال ضروری وٹامن کی تین فیصد مقدار جسم کو فراہم کرتا ہے وٹامن اے کی کمی سے آنکھوں کی خشکی اور موتیاوغیرہ کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔ خشک آلوبخارے کے استعمال اس قسم کے مسائل سے بچہ جاسکتا ہے ۔ شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.