معدے جگر اور پیٹ کی تمام بیماریوں کا اکسیری نسخہ

معدے جگر اور پیٹ کی تمام بیماریوں کا اکسیری نسخہ

ہندوستان کی تقسیم کے وقت جب مسلمان ہندوستان سے پاکستان آئے تو انہوں نے لازوال قربانیاں دیں انقربانیوں عزت جان اور مال کی قربانیوں کی ان گنت داستانیں ہیں کہ جن کو سن کر دورتی بھی کانپ اٹھتی ہے مگر سکھ اور ہندو جو چیز ہجرت کرنے والوں سے نہ چھین سکے وہ تھا علم اسی علم کی بدولت ہجرت کر کے پاکستان آنے والوں نے نئے سرے سے اپنی زندگیاں شروع کی اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا تقسیم کے بعد جب میرے سسر محترم حکیم اختر علی کمبوہ انبالہ سے سرگودھا پہنچےتو سوائے جسم پر کپڑوں اور علم کے علاوہ ان کے پاس کچھ نہ تھا اللہ کا نام لے کر وہیں بارہ بلاک میں چھوٹا سا دوخانہ شروع کیا اور پاکستان آکر جو سب سے پہلے نسخہ بنایا

وہ معدے جگر اور پیٹ کی تمام بیماریوں کے لیئے اکسیری نسخہ تھا اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ جن لوگوں کو بھوک کی کمی ہو اور کھایا پیا نہ لگتا ہو جگر کے افعال سست ہوں ہر قوت جی متلاتا ہو کھانا کھانے کے بعد پیٹ پھول جاتا ہو پیٹ میں گیس ہو مگر اس کا اخراج نہ ہوتا ہو قبض کی شکایت گاہے بگاہے رہتی ہو ان کے لیئے یہ نسخہ بٖضل خدا اکسیر ثابت ہو گا شادی کے بعد جب میں سسرال گیا تو دعوتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا گوجرانوالہ اور سرگودھا کی پانی کا ذائقہ کافی مختلف ہے پہلے ہی دن پیٹ خراب ہو گیا تو میری بیگم صاحبہ نے سبز رنگ کا سفوف مجھےلا کر دیا ایک چٹکی  پانی کے ساتھ کھائی ٹھیک پندرہ منٹ کے بعد الحمد للہ طبیعت پشاش بشاش ہو گئی مارے تجسس بیگم صاحبہ سے نسخہ کا پوچھا تو انہوں نے جھٹ سے نسخہ بتا دیا جو اتنا آسان کے سن کے طبیعت خوش ہوگئی دو دن بعد واپسی ہوئی اور دواخانے آتے ہی سب سے پہلے اسی نسخہ کو تیار کیااور پیٹ کے تمام امراض میں بلا خوف وخطر دیا بٖضل خدا کبھی ناکامی نہیں ہوئی معدے جگر اور پیٹ کی تمام بیماریوں کے نسخہ کے اجزاء اس طرح ہیں

ہوالشافی۔۔۔پودینہ خشک50گرام ۔ سماق دانہ (اسکو کھٹے مصر بھی کہتے ہیں)25گرام ۔ کالا نمک10گرام۔۔کالی مرچ10گرام تمام اشیاء کو پیس لیں جب بھی ضرورت ہو آدھا چمچ چائے والا پانی کے ساتھ استعمال کریں ہائی بلڈ پریشر والے کال نمک نہ ڈالیں پیٹ کے تمام امراض میں بلا خوف و خطر کھلائیں اگر بخار کر ساتھ پیٹ درد ہو تو نہ کھالئیں باقی کوئی مسئلہ نہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.