میں ایک لڑکے سے بے انتہا محبت کرتی ہوں

میں ایک لڑکے سے بے انتہا محبت کرتی ہوں ہم پچھلے ڈیڑھ سال سے ریلیشن میں ہیں۔ ہم دونوں ہی ایک دوسرے کو بہت چاہتے تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ بہت زیادہ بدل گیا ہے۔ وہ اب بھی کہتا ہے کہ بہت زیادہ پیار کرتا ہوں لیکن اب وہ پہلے جیسی بات نہیں رہی۔ اس نے اپنی فیملی میں میری بات کی تو اس کی امی نے منع کردیا کہ اس سے تمہاری شادی نہیں ہو سکتی اور اس کی منگنی ایک کزن کے ساتھ کردی!! اس نے مجھ سے بولا کہ وہ کسی حال می بھی اس کزن سے شادی نہیں کرے گا لیکن اس نے کچھ نہیں کیا بلکہ اس کزن سے بات چیت کرنا شروع کردی!! اور اب کل اس نے مجھ سے کہا کہ اس کی امی بہت بیمار ہے اس لیے وہ امی کی خوشی کے لیے اپنی کزن سے شادی کر لے گا اور اس نے یہ بھی بولا کہ اب اگلے ہفتے اس کا نکاح ہو رہا ہے!! اب مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی میرا کل سے رو رو کر برا حال ہو گیا ہے میرا دل کر رہا ہے کہ خودکشی کر لوں کیونکہ میں اس کے بنا جینے کا سوچتی بھی ہوں تو ایسا لگتا ہے کہ میری سانس رکنے لگی ہے۔ اب وہ کہتا ہے کہ میں اسے بھول جاؤں اور اپنی زندگی میں آگے بڑھ جاؤں لیکن میں اسے کیسے بھولوں میں نے تو ہر پل صرف اسے ہی سوچا ہے میں کیسے اس کا خیال اپنے ذہن میں سے نکالوں ؟؟ اب مجھے ایک آخری آپشن خودکشی ہی نظر آ رہا ہے پلیز مجھے بتائیں میں کیا کروں مجھے آپ کی رائے چاہیے!!

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.