کیا آپ جائفل کے اِن پوشیدہ راز سے واقف ہیں؟

جائفل کا استعمال خواتین تقریباً ہر کھانوں میں ہی استعمال کرتی ہیں۔ لیکن کیا آپ اس کے حیرت انگیز فوائد سے آشنا ہیں؟ جائفل میں وٹامن اے، وٹامن سی اور آئرن پایا جاتا ہے جو ہماری صحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔ جائفل میں بڑی مقدار میں میگنیشیم بھی پایا جاتا ہے جس سے جسم کے مختلف درد کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ جائفل کی تاثیر گرم اور طاقت بخشنے والی ہوتی ہے جبکہ اس کی خوشبو کافی تیز ہوتی ہے۔

وائد
* معدے کے تمام مسائل جائفل کی چھوٹی خوراک سے حل ہو جاتے ہیں۔* جوڑوں کے درد کے لئے جائفل کا استعمال بہترین ہے جبکہ یہ دماغی دباؤ کو بھی ختم کرتا ہے۔* جائفل کھانے سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔* نیند کے تمام مسائل جائفل کھانے سے ختم ہو جاتے ہیں۔* اس کو درد کش دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔* جائفل کے تیل کو سرسوں کے تیل میں ملا کر جوڑوں کی پرانی سوزش پر مالش کرنے سے فائدہ حاصل ہوتا ہے جبکہ تھوڑا گرم کر کے لیپ کرنے سے سر میں درد، سر کا بھاری پن بھی دور ہو جاتا ہے۔*

قبض، گیس کے مسائل، معدے کے مروڑ اور السر میں بھی جائفل کا استعمال بہت مفید ہے۔* جائفل جلد کی صحت کے لئے بہترین ہے۔ یہ جلد کو چمکدار اور ہموار بناتا ہے۔ اس کے پاؤڈر کو دودھ اور شہد میں ملا کر ماسک بنا کر جلد پر لگا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.