ایک چٹکی نمک ایک گلاس سوڈے میں ملائیں اور اسے ابلتے پانی میں ڈال دیں پھر کمال دیکھیں 25مشکلوں کا ایک حل ہے یہ

نمک کا شمار ان چیزوں میں‌ہوتا ہے جو کہ روزمرہ استعمال ہوتی ہے اور اس کے ساتھ کسی بھی کھانے کا اس کے بغیر تصور نہیں‌کیا جاتا اور ہر طرح کی لذیذ ڈش اس کے بغیر پھیکی سمجھی جاتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں‌کہ نمک کا استعمال ان کے علاوہ بھی کیا جاسکتا ہے . آج ہم آپ کو نمک کے دلچسپ استعمال کے بارے میں‌بتاتے ہیں‌جن کے ذریعے آپ کی زندگی مزید آسان ہو جائے گی .سفید کپڑوں کی پیلاہٹ ختم کرنے کے لئے ایک کھانے کا چمچ نمک ایک چوتھائی گلاس سوڈے میں ملائیں اور ابلتے پانی میں ڈال دیں۔ اس پانی میں سفید کپڑے یا سفید تکیے کے غلاف ڈال دیں اور ایک گھنٹے تک اسی طرح چھوڑ دیں۔ خیال رکھیں کہ پانی کا درجہ حرارت ایک جیسا رہے۔

کسی بھی لکڑی کی سطح کو صاف کرنے کے لئے اس پر تھوڑا سا نمک چھڑک دیں اور آدھے کٹے لیموں سے اسے رگڑیں۔ نمک اور لیموں کا آثر کچھ دیر لکڑی میں جذب ہونے دیں۔ پھر پانی سے اچھی طرح صاف کر دیں ایک کھانے کا چمچ نمک اور ایک چائے کا چمچ سرکا آپس میں ملا لیں۔ یہ محلول چائے کی پیالیوں میں ڈال کر چند گھنٹوں کے لئے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد معمول کی طرح پیالیاں دھو لیں۔ چائے یا کافی کے سخت داغ بلکل صاف ہوجائیں گے۔ایک ٹب میں نیم گرم پانی ڈال کر اس میں ایک گلاس کے برابر نمک حل کریں اور اس میں اپنے پیر مکمل طور پر بھگو دیں۔ جب تک پانی ٹھنڈا نہ ہوجائے پیر ڈالے رہیں۔آدھا گلاس کے برابر نمک لے کر اسے ایک گیلن پانی میں حل کریں اور اس میں سرف ملا دیں۔ اس پانی سے فرش اور اس کی درزوں میں جما میل آسانی سے صاف کیا جا سکتا ہے۔پنیر پر پھپوندی لگ جانے سے بچانے کے لئے پنیر کو نمک کے پانی میں بھیگے ہوئے کپڑے میں لپیٹ کر رکھیں۔

ایک گلاس کے برابر نمک لیں اور اسے برتنوں کی کالک اور چکنائی پر پھیلا دیں۔ اس کے بعد ایک تولیہ کا کپڑا لے کر اس سے برتنوں کے داغ دبھوں پر ملیں۔ کالک اور چکنائی بہت آسانی سے صاف ہوجائے گی۔ آخر میں معمول کے حساب سے برتن دھو لیں۔

جلد کی صفائی کے لئے نمک استعمال کریں۔ حسب ضرورت نمک لیں اور اس کے دگنے حصے مکھن میں ملائیں۔ یہ پیسٹ اپنے چہرے پر لگا کر متحرک انداز میں جلد کا مساج کریں۔ آخر میں منہ دھو کر کوئی اچھی موئسچرائیزِنگ کریم لگا لیں۔گلدان کے پیندے اکثر مٹی دھول جم جانے سے گدلے اور بد رنگ ہوجاتے ہیں۔ ان کے چھوٹے منہ کی وجہ سے انہیں صحیح طرح صاف کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اس کے لئے پانی میں نمک کا محلول بنائیں اور گلدان میں ڈال دیں۔ اس محلول کو گلدان میں اچھی طرح ہلائیں اور پھر معمول کی طرح دھو لیں۔ امید ہے کہ آپ کو ہمارے ٹوٹکے پسند آئے ہونگے اور اس کو استعمال کر کے آپ نے مطلوبہ نتائج بھی دیکھ لئے ہونگے . اس کو اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شئیر کریں‌تا کہ وہ بھی اس پوسٹ سے فائدہ حاصل کر سکے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.