ہمارے معاشرے کی وہ باتیں جن کا کوئی وجود نہیں ہے؟

ہمارے اسلامی معاشرے میں کچھ لوگوں نے غلط فہمیاں پھلائی ہوئی ہیں. ان عجیب و غریب باتوں کا تو نہ کوئی سر ہے اور نہ ہی پیر لیکن پھر بھی کافی مسلمان دوست ان چیزوں پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور مفت کا گناہ حاصل کرتے ہیں. محلے میں اگر کوئی بلّی روے تو بڑوں کا کہنا یہ ہوتا ہے کہ محلے میں کوئی شخص جلد ف۔وت ہونے والا ہے،۔۔یہ بات شاید اپنے بھی سنی ہو. مگر دراصل اس طرح کی باتوں کی حقیقت کیا ہے؟ توہم پرستی کی اسلام میں کوئی حیثیت نہیں ہے بلکہ یہ ان ب۔رائیوں میں سے ہے جس سے آزاد کرنے کے لئے اللہ نے اپنے آخری رسول حضرت محمد مصطفیﷺ کو بھیجا تھا. پرانے زمانے میں لوگ اس طرح کے خیالات کو سینے لگائے ہوئے تھے۔

کہ اگر پرندے دائیں طرف جائیں تو یہ اچھا ش۔گون ہے او راگر بائیں طرف جائیں تو یہ برا ش۔گون ہے ، اگر شیشہ ٹوٹ جائے تو ہمارے لیے اچھا نہیں ، ک۔الی بلی راستہ کاٹ جائے تو یہ بھی برا شگ۔ون ہے.اگر خرگوش راستے سے گزر ے تو یہ خوشبختی کی علامت ہے. نمک بکھر جائے تو یہ بھی خطر ناک ہے. بلی کا رونا برا ہے کسی کو پیچھے سے آواز دینے کو بھی برا خیال کیا جاتا ہے۔دو بیٹیوں کی اکھٹی شادی کرنے سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ ان میں سے ایک خوش نہیں رہے گی وغیرہ. اس تمام عمل میں انسان اپنے اشرف المخلوقات ہونے کی تذلیل کرتا ہے کیونکہ جب ہم یہ سوچتے ہیں کہ ایک معمولی خرگوش ہمیں فائدہ پہنچا سکتا ہے یا ایک بے جان سیڑھی، لکڑی یا نمک وغیرہ ہمیں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

تو گویا ہم اپنے آپ کو ان سے کم تر سمجھ رہے ہیں. ہم قرآن کو بھی بعض اوقات ایسی چیزوں کے لئے استعمال کرتے ہیں۔مثلا شادی بیاہ کے موقع پر بیٹی سر پر رکھتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے اس کی قسمت اچھی ہو جائے گی یہ وہ سب چیزیں ہیں جن سے آزاد کروانے کے لئے نبیﷺآئے تھے۔ اور ہم بدقسمتی سے اور لا علمی کی وجہ سے دوبارہ انہیں چیزوں کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ہم اپنے آپ کو غلام بنا رہے ہیں. اسی لیے رسول اللہ نے فرمایا: « لاَ طِيَرَةَ وَخَيْرُهَا الْفَأْلُ» قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا الْفَأْلُ قَالَ « الْكَلِمَةُ الصَّالِحَةُ يَسْمَعُهَا أَحَدُكُمْ» (مسند أحمد: 9262) ’’ كوئی بد فالی نہیں، اس سے اچھی بات نیک ش۔گون ہے. صحابہ نے کہا کہ اے اللہ کے رسول یہ نیک ش،گون کیا ہے؟ نبیﷺنے فرمایا صالح کلمہ جس کو تم میں سے کوئی ایک سنتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.