سبز لہسن کے 10 ناقابل فراموش فائدے جو ہر بیماری میں شفا ہیں

موسم سرما کی سبزیاں سردی کی سختی سے ہمیں بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ان سبزیوں میں سبز لہسن ایک ایسی سبزی ہے جو نا صرف ذائقے میں انتہائی دلچسپ اور مزیدار ہے بلکہ اپنے اندر ایسی بیشمار خوبیاں رکھتی ہے جو موسمی بیماریوں کیساتھ ساتھ کئی دائمی بیماریوں میں انتہائی مُفید چیز ہے۔

اس آرٹیکل میں ہم سبز لہسن کے اُن فوائد کا ذکر کریں گے جنہیں میڈیکل سائنس تسلیم کرتی ہے اور ان فوائد سے آگاہی کے بعد آپ بھی اس زبردست سبزی کو اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کرنا چاہیں گے۔

نمبر 1 ذیابطیس، کولیسٹرال، بلڈ پریشر

یہ تینوں دائمی بیماریاں جہاں ایک دُوسرے کو جسم میں پروان چڑھنے میں مدد کرتی ہیں وہاں کئی اور بیماریوں کو جسم میں دعوت دیتی ہیں اور خاموش قاتل کی طرح جسم کو کمزور کرنا شروع کردیتی ہے۔

سبز لہسن اور لہسن میڈیکل سائنس کی بہت سی تحقیقات کے نتائج کے مُطابق اپنے اندر ایسی ادویاتی خوبیاں رکھتے ہیں جو بلڈ پریشر کو نارمل کرنے اور بُرے کولیسٹرال کا خاتمہ کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے اور یہ ادویاتی خُوبیاں خون میں بڑھے ہُوئے گلوکوز کو کم کرنے میں بھی انتہائی مُفید مانی جاتی ہیں۔

نمبر 2 ایمیون سسٹم اور سبز لہسن

ہرے لہسن کے اندر ایک خاص قسم کی سلفر جسے Allicin کہا جاتا ہے پائی جاتی ہے اور لہسن سے آنے والی بُو بھی اسی سلفر کی وجہ سے ہوتی ہے یہ سلفر ہماری قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے اور ہمیں موسمی بیماریوں میں مُبتلا نہیں ہونے دیتا اس لیے موسم سرما میں جب نزلہ زکام اور کھانسی وغیرہ سر اُٹھانا شروع کریں تو سبز لہسن کو اپنی خوراک کا حصہ لازمی بنائیں تاکہ ڈاکٹر کے پاس جانے سے بچ سکیں۔

نمبر 3 قُدرتی اینٹی بائیوٹک ہے

ہرا لہسن قُدرتی اینٹی بائیوٹک خُوبیوں کا حامل ہے اور ایک ایسی سبزی ہے جس میں اینٹی بیکٹریل اور اینٹی اینفلامیٹری خوبیاں بھی شامل ہیں اور یہ ادویاتی خُوبیاں بیشمار تکلیف دہ بیماریوں کو جن میں جوڑوں کا درد، اعضا کی سوزش، انفیکشن، سانس کی بیماریاں وغیرہ کو جسم میں سر نہیں اُٹھانے دیتیں۔

نمبر 4 دل کو طاقت دیتا ہے

سبز لہسن جہاں ذیابطیس، کولیسٹرال اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کر کے ان بیماریوں سے دل کو متاثر نہیں ہونے دیتا وہاں اس سبزی میں پولی سلفائیڈ اور میگنیز جیسے منرل کی موجودگی اسے دل کے لیے انتہائی مُفید بنا دیتی ہے اور اس سبزی کا روزانہ استعمال دل کی بیماریوں سے چھٹکارے کا باعث بنتا ہے۔

نمبر 5 دماغ میں خون کی گردش

یہ سبزی دران خون کو بہتر بنانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی خاص طور پر یہ دماغ میں خُون کی گردش کو بہتر بناتی ہے جس سے دماغ کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور لہسن میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹس یاداشت کو بہتر بناتے ہیں اور بھولنے کی بیماری کا خاتمہ کرتے ہیں، لہسن کھانے والوں کا دماغ دُوسرے لوگوں کی نسبت سارا دن اپنا کام زیادہ اچھے طریقے سے کرتا ہے۔

نمبر 6 آئرن کی کمی دُور کرتا ہے

جسم میں آئرن کی کمی یعنی انیمیا ایک خطرناک بیماری ہے اور یہ بیماری سردیوں میں انتہائی تکلیف دہ بن جاتی ہے اور سبز لہسن اس بیماری کا دُشمن ہے کیونکہ اس کے فیروپروٹین جسم کے خُلیوں میں سٹور آئرن کو باہر لیکر آتی ہے اور جسم میں آئرن کی کمی کو پُورا کرکے خون کے ذرئیعے جسم میں آکسیجن کی سپلائی بہتر بناتی ہے اور خُون کے سُرخ خلیوں میں اضافہ کرتی ہے۔

نمبر 7 نظام انہظام کی انفیکشن اور گیس

ہمارے جسم کی 80 فیصد قوت مدافعت کا تعلق ہمارے معدے اور نظام انہظام سے ہے اور اگر یہ نظام ٹھیک کام کر رہا ہو تو جسم بڑی سے بڑی بیماری کا مقابلہ کر لیتا ہے اور اگر یہ نظام خراب ہو تو چھوٹی بیماری بھی بڑی ہوتی ہے۔

سبز لہسن میں ایسے کیمیا شامل ہے جو اس نظام کو تقویت دیتے ہیں اور گیس اور معدے وغیرہ کی دیگر انفیکشن کو قابو میں کر لیتے ہیں اور ہرے لہسن میں شامل اینٹی بیکٹریل خُوبیاں نظام انہظام میں خرابی پیدا کرنے والے جراثیم کا خاتمہ کر کے طبیعت کو ہلکا پھلکا بنا دیتے ہیں۔

نمبر 8 زخموں کو جلدی بھر دیتا ہے

ہرا لہسن اینٹی سیپٹیک خوبیوں کا بھی حامل ہے اور یہ خُوبی زخموں کو خراب ہونے بچاتی ہے اور انہیں جلد بھرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

نمبر 9 فاسد مادوں کو خارج کردیتا ہے

لہسن میں سلفر کی موجودگی جسم میں ایک نیچرل ڈیٹوکس کا کام کرتی ہے اور خون کو صاف کرکے فاسد مادوں سے اعضا کو متاثر ہونے سے بچاتی ہے۔

نمبر 10 تھکاؤٹ پیدا نہیں ہونے دیتا

سبز لہسن اور لہسن صدیوں سے بطور انرجی بُوسٹر کے استعمال کیے جا رہے ہیں اور کہا جاتا ہے کے روم کے اتھلیٹس اسے طاقت میں اضافے کے لیے استعمال کرتے تھے اور طب یونان اور ایوردیک کے ماہر اسے تھکاؤٹ کم کرنے اور جسم کے کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے بطور دوا صدیوں سے اس کا استعمال کرواتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.