حضرت اسماعیل علیہ السلام کی ذہانت کا ایک عجیب تاریخی واقعہ

آمیزنگ سٹوریز ! جب حضرت اسماعیل علیہ السلام جوان ہو گئے تو اپنی قوم جرہم کی ایک عورت سے نکاح کر لیا۔ جب ابراہیم علیہ السلام حضرت اسماعیل علیہ السلام سے ملنے کے لئے آئے تو اسماعیل علیہ السلام کو نہ پایا تو آپ نے ان کی بیوی سے پوچھا اس نے جواب دیا کہ وہ معاش کی تلاش میں گئے ہوئے ہیں۔ پھر اس سے معاشی حالات دریافت کئے تو اس نے کہا کہ ہم بڑی تنگی اور سختی سے گزارا کرتے ہیں اور شکایتیں کرنا شروع کر دیں۔ آپ نے فرمایا کہ جب تمہارا شوہر آ جائے تو اس سے ہمارا سلام کہہ دینا اور یہ کہ اپنے گھر کے دروازہ کی دہلیز بدل دے۔ جب حضرت اسماعیل علیہ السلام واپس آئے تو ان کو پیغام پہنچا دیا۔ آپؑ نے فرمایا کہ وہ میرے والد (حضرت ابراہیمؑ ) تھے اور مجھے یہ حکم دے گئے ہیں کہ تجھے اپنے سے جدا کر دوں۔ اب تو اپنے متعلقین کے پاس چلی جائے۔ یہ حدیث حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اعلیٰ ذہانت پر بھی دلالت کرتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.