سائنس کاکرشمہ ،ماں اور بیٹی نے چند دن کے وقفے سے 2 بہنوں کو جنم دے دیا

آمیزنگ سٹوریز ! جدید میڈیکل سائنس کچھ ایسے کرشمے دکھا رہی ہے کہ بسااوقات یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس امریکی ماں بیٹی کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے 8ہفتوں کے وقفے سے الگ الگ دو بچیوں کو جنم دیا ہے مگر وہ بچیاں جڑواں اور ہم شکل ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ان بچیوں کی اصل

ماں 31سالہ کیلسی پیس ہے، جس کی 2016ءمیں کیلی نامی شخص کے ساتھ شادی ہوئی تاہم اسے ماں بننے میں مشکل درپیش تھی۔ کیلسی جب کئی سال تک ماں نہ بن پائی تو اس کی والدہ لیزا روتھرفورڈ نے اس کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا اور خود کو سروگیٹ کے طور پر پیش کر دیا۔ ڈاکٹروں نے کیلی کے سپرمز اور کیلسی کے بیضوں سے دو ایمبریو پیدا کیے اور ان میں سے ایک کیلسی اور دوسرا اس کی والدہ لیزا کے پیٹ میں رکھ دیا۔ اب جا کر کیلسی اور لیزا نے دو بچیوں کو جنم دے دیا ہے تاہم دونوں کے ہاں 8ہفتوں کے وقفے سے بچیوں کی پیدائش ہوئی۔ کیلسی نے اپنی بیٹی کو جنم دیا جبکہ لیزا نے اپنی نواسی اور کیلسی کی بیٹی کی جڑواں بہن کو جنم دیا۔ دو بچیاں صحت مند ہیں۔ بچیوں کی پیدائش کے بعد کیلسی کا کہنا تھا کہ ”بچے کے پیدائش کے ​​​​​​​وقت ماں کا پاس ہونا ہی بڑی بات ہوتا ہے لیکن میری ماں نے میری بیٹی کو جنم دے کر ثابت کر دیا کہ وہ مجھ سے کتنی محبت کرتی ہے۔ “

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.