پورےملک میں کیا ہونے والا ہے جانیں

آمیزنگ سٹوریز ! پاکستانی تیار ہو جائیں ، پورے ملک میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی اعلان کر دیا گیا ۔۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا شمال مغرب ہوائوں کا ایک سسٹم لاہور سمیت پنجاب بھر میں داخل ہوگیا ہے۔ اس سسٹم کے باعث دسمبر کے اختتام اور جنوری کے آغاز میں بارشوں کا امکان ہے۔جس سے لاہور میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برف پڑنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات نے دعویٰ کیا ہے۔ کہ رواں ماہ اور آنے والے دنوں میں پڑنے والی سردی سے سردی کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے اور ان دنوں میں شہر کا درجہ حرارت تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہموسمیات کے مطابق جمعرات کے روز شہر کا رات کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 3ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے kزیادہ 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب کراچی میں کڑاکےکی سردی نے شہریوں کو مزہ چکھادیا۔شہر قائد میں کوئٹہ کی یخ بستہ ہواؤں نے درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرادیا، جس کے باعث پیدل نکلنے اور موٹرسائیکل پر دفتر جانے والوں کی قلفی جم گئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں صبح 6 بجے درجہ حرارت 7 ڈگری ریکارڈکیا گیا جب کہ صبح 8 بجے کا درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرق سے ہوائیں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں سائبیرین ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئی ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی مطلع صاف، موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.