ناخن پر ایسی لکیریں نظر آئیں تو وقت ضائع کئے بغیر ڈاکٹر کو دکھائیں کیونکہ۔۔۔ جانیں یہ کس بڑی بیماری کی علامت ہے؟

آمیزنگ سٹوریز ! یہ بات حقیقت ہے کہ ہمارے ناخن جسم کی اندرونی بیماریوں اور پیچیدگیوں کو ظاہرکرتے ہیں۔ کلیولینڈ کلینک امریکہ میں کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے

کہ:” ناخنوں پر سرخ یا سفید کسی بھی قسم کا کوئی بھی نشان نظر آئے تو اس کو سنجیدہ لیں کیونکہ اگر آپ ان کو سنجیدہ نہیں لیں گے تو کسی بڑی بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں ۔ ”لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے؟ مذکورہ تحقیق میں یہ بات بھی بتائی گئی ہے کہ: ” ناخنوں پر یہ لکیریں ناخنوں کی جڑ میں ورم کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہیں جو کہ عنقریب چنبل یا کسی اور

جلدی بیماری کی ایک وجہ ہوسکتی ہیں۔”لیکن اگر صرف ایک ناخن پر یہ لکیریں واضح ہوں تو چربی کی رسولی، پھوڑے یا جلد کی ریشہ دار بافتوں کے اندر رسولی موجود ہونے کو ظاہر کرتی ہیں۔مگر کچھ لوگوں کے ساتھ ایسا بھی ہوتا ہے کہ ان کے ناخنوں میں پہلے سفید نشانات نظر آتے ہیں اور کچھ وقت کے بعد یہ پیلے ہوجاتے ہیں جو کہ امراضِ قلب، گردوں، جگر کے امراض، پروٹین اور وٹامن کی کمی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

اس لئے ناخنوں پر غور ضرور کریں اور ہر ماہ ان کو باقاعدگی سے کاٹیں اور کاٹنے کے بعد ان پر ویزلین کا استعمال ضرور کریں۔

Sharing is caring!

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.