وہ پھل جس کے کھانے سےچالیس مردوں کے برابر طاقت ملتی ہے

آمیزنگ سٹوریز ! انسان کے دل و جسم کو تقویت دینے والی بے شمار جڑی بوٹیوں اور پھلوں کا ذکر طب نبویؐ میں ملتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ’’بہی ‘‘ ایسا پھل ہے جس کی شکل صورت سیب اور آڑو سے ملتی ہے ۔ اس پھل کا ذکر احادیث مبارکہ میں کئی جگہ پر موجود ہے ۔ بہی کا پھل کھانے والی خواتین کے ہاں خوبصورت بچے پیدا ہوتے ہیں

جبکہ مرد کےکھانے سے چالیس افرادکے برابر طاقت آتی ہے ۔ بہی کے پھل میں کئی طرح کے وٹامن اور معدنیا ت شامل ہیں ۔بہی کا مربہ اس حوالے سے بہترین غذا ہے جو نہار منہ کھایا جائے تو دل کے عوارض سے بھی بچاتا ہے۔حٖضرت طلحٰہ رضی اللہ عنہ بن عبید اللہ روایت فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو وہ اس وقت اپنے اصحاب کی مجلس میں تھے۔ان کے ہاتھ میں بہی تھا جس سے وہ کھیل رہے تھے۔ جب میں بیٹھ گیا تو انہوں نے اسے میری طرف کر کے فرمایا۔ “اے ابا ذر! یہ دل کو طاقت دیتا ہے سانس کو خوشبودار بناتا ہے اور سینہ سے بوجھ کو اتار دیتا ہے”۔حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “بہی کھاؤ کیونکہ وہ دل کے دورے کو ٹھیک کر کے سینہ سے بوجھ اتار دیتا ہے ”۔حضرت انس رضی اللہ عنہ بن مالک روایت فرماتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “بہی کھانے سے دل پر سے بوجھ اتر جاتا ہے۔”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” بہی کھاؤ کہ دل کے دورے کو دور کرتاہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.