کھانسی کا ایک دن میں علاج

آمیزنگ سٹوریز ! کھانسی جسم سے نکلنے والی ایک ایسی آواز ہے جوپھیپھڑوں، بڑی سانس کی نالیوں، اورگلے میں جمع ہونے والے مواد یاگلے میں خراش کا باعث بننے والے مواد کو فطری انداز سے صاف کرتی ہے۔اگر آپ کے بچے کو ھلکی بیماری ھے تو کھانسنا ایک عام بات ھے ۔ اگر آپ کے بچے کو صرف کھانسی ھے اور کوئی اور علامات نیں ھیں تو یہ کوئی بڑی بیماری نیں ھے۔ اگر آپ اپنے بچے کو ڈاکٹر کو دکھائیں تو کھانسی کے ساتھ دوسری علامات سے ڈاکٹر کو تشخیص میں مدد ملے گی۔ دوسری علامات میں بخار، سانس لینے میں مشکل، ناک کا بند ھونا، یا انفیکشن یا گلے کی خراش کا ھونا شامل ھے۔

کھانسی کی آواز سے ہی پتہ چل جاتا ہے کہ یہ گیلی، خشک، یا بری آواز والی کھانسی ہے۔اس سے یہ بھی بتایا جا سکتا ہے کہ یہ کتنے عرصے تک رہے گی۔ ایسی کھانسی جس کا دورانیہ 2 ہفتے سے کم ہو شدید نوعیت کی کھانسی خیال کی جاتی ہے، اور4 ہفتے سے زیادہ دیر تک رہنے والی کھانسی پرانی کھانسی کہلاتی ہے۔ کھانسی کے اثرات کا انحصار اس بات پر ہے کہ یہ کتنی دیر تک رہتی ہے۔ صرف کھانسی یا اسی کھانسی جس میں ناک بھی بہنے لگے وہ عام طور پر 1 سے 2 ہفتوں میں ختم ہو جاتی ہے۔کھانسی پھیپھڑوں اور سانس کی نالیوں کو صاف کرنے کیلئے جسم کا قدرتی طریقہ ہے اور یہ پھیپھڑوں میں ہوا کے علاوہ دیگر مواد کو داخل ہونے سے روکتی ہے۔کھانسی کو اس حوالے سے اپنا کام کرنے دینا چاہیئے.کھانسی کی سب سے عام وجہ ایک وائرل سانس کی انفیکشن ہے جیسے کہ عام زکام۔ اس سے ناک اور گلا بند ہو سکتا ہے۔ بند ناک کا مواد گلے میں گرنے سے کھانسی کا باعث بنتا ہے اور یہ کھانسی اس مواد کو پھیپھڑوں میں گرنے سے روکتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.