شدید درد،جوڑوں کا درد،کمرمیں درد،گھٹنوں میں درد،سرکا درد، سب ختم ہوجائیں گے جب آپ اس طرح سے بنایا ہو

آمیزنگ سٹوریز ! اس تحریر میں  سردیوں  کے لئے گوند کے لڈو بنانے اور اس کے فوائد پر گفتگو کی جائے  گی۔اگر آپ کی کمر میں در د ہو  گھٹنوں میں در د ہو یا آنکھوں میں درد ہو   تو اس لڈو کو ضرور بنائیے اور استعمال کیجئے۔اس کو ایک دفعہ بناکر دو ماہ تک سٹور کیا جاسکتا ہے۔روزانہ نیم گرم دودھ کے ساتھ   ایک لڈو استعمال کریں اور ایک ماہ کے اندر  آپ کے جسم کا تمام درد دور ہوجائے گا۔بنانے طریقہ کار:سب سے پہلے دو سے تین چمچ دیسی گھی کے لے لیں،سو گرام گوند (چھیڑ)لیں۔گھی میں تھوڑا تھوڑا کر کے گوند کو فرائی کر لیں ، ایک ساتھ شامل نہ کریں۔آنچ میڈیم پر رکھیں۔گوند کو اچھے سے پھولنے تک فرائی کرتے رہیں،جب اچھی طرح پھول جائے تو کسی برتن میں نکال لیجئے۔اسی گھی میں بادام ،پستہ اور کاجو بھی فرائی کریں۔ڈرائی فروٹ اپنی مرضی سے کم  یا زیادہ بھی ڈال سکتے ہیں۔

۔ڈرائی فروٹ کو اچھی طرح فرائی کر کے کسی برتن میں نکال لیجئے۔اس کے بعد  اسی گھی کے اندر ڈیڑھ کپ ناریل  گرینڈ شدہ  کو فرائی کرلیں۔ناریل ایسے بھی ڈالا جاسکتا ہے لیکن فرائی کرنے سے ذائقہ مزید اچھا بنے گا۔ایک سے ڈیڑھ منٹ تک فرائی کیجئے۔ہلکا سا گولڈن شکل اختیار کرنے کے بعد  ناریل کو بھی الگ برتن میں نکال لیجئے۔اب ایک کپ خشخاش  کو گھی میں فرائی کرلیں،آنچ بالکل ہلکی رکھنی ہے۔خشخاش آنکھوں کے لئے بہت ہی زبر دست چیز ہے اگر کھانسی ہو یا بلغم ہو تو خشخاش  اس کا بہترین علاج ہے۔خشخاش کو اچھے طریقے سے دھو کر  دھوپ میں سکھا لیں تو بہتر ہے کیونکہ اس میں مٹی وغیرہ ہوتی ہے۔ہلکاسا کلر تبدیل کرنے پر خشخاش کو بھی الگ برتن میں نکال لیجئے ۔اب 200 گرام دیسی گھی لیجئے۔ڈیڑھ کپ گندم کام نارمل آٹا لیجئے۔اور گھی میں اچھی طرح بھون لیجئے،آنج بالکل ہلکی ہونی چاہئے۔پانچ سے سات منٹ ہلکی آنچ پر آٹے کی بھنائی  کیجئے۔لگاتار مکس کرتے رہنا ہے ورنہ آٹا جلنا شروع ہو جائے گا۔آٹے کے بھنائی کے بعد اس کو ایک الگ برتن میں نکال لیجئے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.