ہفتہ میں صرف ایک گلاس دودھ پی لیں کمزوری غائب

صرف مردانہ طاقت میں اضافہ ہی تمام مسائل کا حل نہیں بلکہ اچھی صحت , ذہنی سکون اور دنیا و آخرت میں کامیابی کے تصور کے بغیر ہماری زندگی نا مکمل ہے۔ہر قسم کی کمزوریوں سے نجات اور پاک و صاف صحت مند زندگی گزارنے کی خواہش کی تکمیل ہو سکتی ہے۔ اپنی زندگی کو خوشگوار بنانے کے لئے بس

آپ تھوڑی سی ہمت دکھائیں۔ ۔اگر آپ واقعی ہی اپنی زندگی کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔توصرف یہ پانچ چیزیں چھوڑ دیں اور ان پانچ چیزوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔ اس راستہ پر چلنے سے آپ مردانہ امراض کے علاوہ ، دیگر بہت سے مسائل سے بھی نجات حاصل کرلیں گے۔ انشاءاللہ اگر ہو سکے تو آج سے ہی ان پر عمل کرنے کا ارادہ کر لیں1۔ یہ ممکن ہی نہیں کہ کھجور، شہد، انجیر، زیتون اور دہی استعمال کرنے

والا مردانہ کمزوری کا شکار ہو ،مہنگے نسخے تلاش کرنے کی بجائے ان غذاؤں کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں اور پھر دیکھیں نظارے قدرتی طریقے سے مردانہ طاقت میں اضافہ کرنے کا سب سے محفوظ طریقہ یہی ہے۔

صبح خالی پیٹ ناشتہ کرنے سے پہلے ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک یا دو چمچ شہد ڈال کر پی لیں۔ کچھ دیر بعد دہی کے ساتھ روٹی کھا لیں(پراٹھا نہ کھائیں) ۔ اگر دہی کے ساتھ روٹی نہیں کھانی تو خشک ایرانی کھجور کے سات تا دس دانے اور ایک گلاس دودھ کا ناشتہ کر لیں ( کھجور اور دودھ کا استعمال

وزن میں اضافہ بھی کرے گا اس لئے روزانہ آدھ گھنٹہ چہل قدمی ضرور کریں)۔روٹی کے لئے فائن آٹے کی بجائےچکی کا آٹا استعمال کرنے کی عادت اپنائیں ۔صبح چائے پینے کو دل کرے تو پی سکتے ہیں۔

2۔ دوپہر کا کھانا چھوڑ دیں اس کی بجائے امرود، کیلا یا اپنا کوئی بھی پسندیدہ پھل کھا لیں یا سلاد مثلا گاجر، مولی، پیاز، کھیرا وغیرہ کھا لیں ، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایک دن سلاد کھا لیں اور دوسرے دن پھل کھا لیں۔پھل کھائیں یا سلاد لیکن روزانہ

دوپہر کے وقت ایک گرام ادرک کا ٹکڑا اور تین دانے انجیر کے ضرور استعمال کریں۔جب سلاد کھانے لگیں تو اس میں کلونجی کے سات دانے شامل کر لیں۔سلاد اور پھل کا استعمال آپ کو معدے کی گرمی سے بچائے گا۔

ادرک اور انجیر آپ کے معدے کے تمام مسائل حل کر دیں گے اور قبض نہیں ہونے دیں گے اور جس کا معدہ ٹھیک ہو اور قبض کا مسئلہ نہ ہو وہ مردانہ کمزوری کا شکار ہو ہی نہیں سکتا۔3۔ رات کا کھانا

ضرور کھائیں اور کھانا سونے سے دو گھنٹے پہلے یا کم از کم ایک گھنٹہ پہلے کھائیں، سونے سے پہلے ایک یا دو چمچ زیتون کا تیل پی لیں۔ غیر شادی شدہ افراد کے لئے صرف زیتون کا ایک چمچ ہی کافی ہے۔ زیتون کے تیل کے ہزاروں فائدے ہیں اس پر بعد میں تفصیل سے بات ہوگی۔4۔ مردانہ طاقت میں اضافہ کے لئے روزانہ آدھ گھنٹہ چہل قدمی یا ہلکی ورزش بہت ضروری ہے اور

اگر آپ پانچ وقت نماز کا اہتمام کر لیں تو اس سے آپ کی ورزش کی کمی بھی پوری ہو سکتی ہے۔5۔ نا مانوس اور نئے خیالات پر عمل کرنا ہمیں بہت مشکل لگتا ہے۔ آج اس سوچ کو بھی بدلیں اور یوگا کے بارے میں سنجیدگی سے معلومات حاصل کریں۔

اور یوگا کے وہ “آسن” جو مردانہ قوت میں اضافہ کرتے ہیں ان کو کرنے میں شرم محسوس نہ کریں۔ لوگ کیا کہیں گے اس چکر سے باہر نکل آئیں۔ یوگا کے بارے میں معلومات اور ویڈیوز آپ کو گوگل اور یوٹیوب سے مل جائیں گی۔ کیا آپ ان پانچ چیزوں کو چھوڑ سکتے ہیں1۔ ٹھنڈا پانی یا کولڈڈرنک پینا چھوڑ دیں ۔ کھانے کے ساتھ یا پیاس کی صورت میں ہمیشہ نیم گرم پانی پیئں۔2۔ فاسٹ فوڈ، نان اور بازاری تنور کی روٹی ، بیکری

میں تیار ہونے والی اشیاء اور تلی ہوئی چیزیں کھانا چھوڑ دیں ۔3۔ کچی یا جلی ہوئی روٹی نہ کھائیں، گھر میں کھانا جیسا بھی پکا ہو صبر شکر کر کے اورچپ کر کے کھا لیں ، تماشا لگانا چھوڑ دیں۔4۔اولاد، بیوی، رشتہ دار، دوستوں ، اہل محلہ اور انسانوں کی غلطیوں پر ان کے ساتھ جھگڑا یا بحث کرنا چھوڑ دیں۔ معاف کرنا شروع کردیں۔5۔ اپنے فرائض اور معاملات میں گڑبڑ کرنا اور جھوٹ بولنا چھوڑ دیں، سچ کا دامن تھام لیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.