اگر آپ کا موبائل فون کچھ دیر استعمال کے بعد گرم ہوجاتا ہے تو آپ یہ کام ضرور کرلیں ورنہ آپ کا فون خراب بھی ہوسکتا ہے

بہت ساری دوسری اشیاﺀ کی طرح موبائل فون انسانی زندگی میں اس طرح شامل ہو گئے ہیں کہ ان کے بغیر انسان کے لیے ایک لمحہ کاٹنا بھی مشکل ہو گیا ہے- مگر جس طرح ہر گیجٹ کے استعمال کی کچھ حدود ہوتی ہیں اسی طرح موبائل فون بھی زیادہ استعمال کے سبب گرم ہونا شروع ہو جاتا ہے جو کہ اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ اب اس کے استعمال کو روک دیا جائے ورنہ وہ خراب ہو جائے گا یا پھر آپ کے لیے نقصان کا باعث ہو سکتا ہے ۔موبائل فون کے گرم ہونے سے ہونے والے خطراتموبائل فون اگر زیادہ گرم ہو جائے تو اس سے سب سے پہلا خطرہ یہ ہوتا ہےکہ اس کے اندر موجود ڈیٹا ضائع ہو سکتا ہے- اس کے علاوہ اس سے فون کی رفتار بھی کم ہو سکتی ہے اس کے علاوہ زيادہ گرم ہو جانے کی صورت میں اس کی بیٹری کے پھٹ جانے کے امکانات میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے جو کہ بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے-

آج ہم آپ کو کچھ ایسی وجوہات بتائيں گے جن سے فون جلدی گرم ہو جاتا ہے اور ان وجوہات کے تدارک سے فون کو بچایا جا سکتا ہے

1: زيادہ چارج کرنے سے
عام طور پر موبائل فون کو چارج کر نا بہت ضروری ہوتا ہے مگر موبائل فون کے پرانے ہونے کی صورت میں اگر اس کو دیر تک چارج کیا جاۓ تو بعض اوقات یہ فون 100٪ چارج ہونے کے بعد بھی چارج لیتا رہتا ہے جس کے سبب اس کی بیٹری اوور چارج ہو جاتی ہے اور فون گرم ہونا شروع ہو جاتا ہے

2: براہ راست سورج کی روشنی میں رکھنے سے
اگر آپ کسی ایسے علاقے میں رہتے یہں جہاں سورج کی روشنی کی تمازت بہت تیز ہوتی ہے تو اس صورت میں اپنے موبائل فون کو براہ راست سورج کی روشنی میں رکھنے سے احتیاط کرنا ضروری ہے- اور اپنے موبائل فون کو ٹھنڈی جگہ پر رکھیں براہ راست دھوپ میں رکھنے سے فون گرم ہو سکتا ہے-

3: غیر ضروری ایپلی کیشن کو بند رکھیں
اگر آپ کے فون کی میموری 4 جی بی سے کم ہے تو اس صورت میں آپ اس بات کا خیال رکھیں کہ غیر ضروری ایپلی کیشن کو بند رکھیں زيادہ ایپلی کیشن کے کھلے ہونے کی صورت میں بھی آپ کا فون گرم ہو سکتا ہے-

4: موبائل فون کی برائٹنس کم رکھیں
اگر آپ اپنا فون گھر کے اندر استعمال کر رہے ہیں تو اس صورت میں آپ کو زيادہ برائٹنس کی ضرورت نہیں ہے صرف گھر سے باہر نکلتے ہوۓ فون کی برائٹنس کو بڑھایا جا سکتا ہے مگر ہر وقت فل برائٹنس آن رکھنے سے بھی فون جلدی گرم ہونا شروع ہو جاتا ہے-

5: بلو ٹوتھ ، ڈیٹا اور جی پی ایس
یہ تمام موبائل فون کے لیے لازم ہوتے ہیں مگر ان کو اگر بیک وقت آن رکھا جائے تو اس سے فون کے پراسیسر پر دباؤ پڑتا ہے اور جس کے سبب فون بہت جلدی گرم ہونا شروع ہو جاتا ہے-

6: لگاتار گیم کھیلنا
موبائل فون پر گیم کھیلنے والے بھی اس بات کو یاد رکھیں کہ لگاتار بغیر وقفے کے گیم کھیلنے کے سبب بھی موبائل فون بہت جلدی گرم ہو جاتا ہے اس وجہ سے گیم کھیلنے کے دوران وقفہ دینا بہت ضروری ہے-

7: فون کور کو اتار دیں
اگر آپ کا فون استعمال کے سبب جلدی گرم ہو رہا ہو تو اس صورت میں اس کا بیک کور اتار دیں تاکہ اس کے پراسیسر تک تازہ ہوا پہنچ سکے اور وہ ٹھنڈا ہو سکے-

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.