اگرآپ اچھی اورپرسکون نیند کے مزے لیناچاہتے ہیں تویہ 12طریقے اپنائیں

دنیا بھر میں گرمی کی شدت کا راج ہے جس کے باعث رات کی نیند بھی بہت زیادہ متاثر ہورہی ہے۔علاوہ ازیں اس گرمی کی باعث پاکستان کے متعدد شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے اور گھروں میں دن کے علاوہ آدھی آدھی رات کو بجلی غائب ہوتی ہے جس کی وجہ سے نیند کی قربانی دینی پڑتی ہے۔

موسمیات کے ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دن کے وقت زیادہ سے زیادہ گھر میں قیام کریں اور اگر کسی ضروری کام سے گھر سے باہر جانا ہو تو سر ڈھانپ کر ہی باہر نکلیں۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر برائے نیند ڈاکٹر نیرینا رملاخان نے گرمی کے موسم میں سکون سے سونے کے مفید طریقے بتائے جن پر عمل کر کے ہم پر سکون نیند سو سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ رات کو سکون کی نیند کے لیے ضروری ہے کہ آپ لیٹنے سے قبل خود کو ذہنی اور جسمانی طور پر سونے کے لیے تیار کریں، کیونکہ اس سے آپ کے جسم ذہن کو پیغام پہنچائے گا اور پھر دماغ اُسی حساب سے تیار ہوگا۔ڈاکٹر نیرینا رملا نے گرمیوں کے دنوں میں سکون سے سونے کے جو طریقے بتائے وہ درج ذیل ہیں

٭ایک بوتل میں گرم پانی بھریں اور دوسری بوتل میں برف بھر کر انہیں اپنے ٹھنڈی جگہوں جیسے کہنیوں، کلائی، ٹخنوں، گردن، کمر اور گھٹنوں پر تھوڑی دیر کے لئے رکھیں، لیٹنے سے چند منٹ پہلے ایک بوتل فریزر میں رکھ دیں اور پھر اُسے اپنے ہمراہ بستر پر رکھ کر سوئیں۔

٭بستر پر لیٹنے سے چند منٹ قبل اپنے بستر کی چادر اور تکیے کو تھیلے میں ڈال کر تھوڑی دیر کے لئے فریج میں رکھیں یا پھر اگر فریج کمرے میں ہی ہے تو تھوڑی دیر کے لیے دروازہ کھول دیں، ایسا کرنے سے کمرے کا درجہ حرارت کم ہوگا اور ٹھنڈک ہوجائے گی۔

٭آپ یہ بھی کرسکتے ہیں ایلوویلا سے بستر کو نم کریں اور پھر لیٹ جائیں ایسا کرنے سے بھی نیند اچھی آئے گی۔

٭اسپرے یا پرفیوم کی خالی بوتل میں ٹھنڈا پانی بھر کر اسے اپنے قریب رکھیں، اپنے چہرے ، گُدی اور گھٹنوں کے پیچھے اس کا اسپرے کریں۔ 5۔

٭رات کو سوتے وقت آپ کاٹن کا ہلکا (باریک) پاجاما پہنیں اور قمیض بھی ہلکی ہی ہو۔ 6۔

٭سونے سے پہلے زیادہ کھانا نہ کھائیں کیونکہ ایسا کرنے سے خون کی روانی تیزی ہوتی ہے جس سے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔

٭اگر مرچ مصالحے والے کھانے کھاتے ہیں تو سونے سے کم از کم تین گھنٹے قبل کھانا کھا کر فارغ ہوجائیں، ایسا کرنے سے آپ کے جسم میں ٹھنڈک کا احساس پیدا ہوگا۔

٭بستر پر لیٹنے سے پہلے تکئے اور بستر کی چادر کو پانی سے ہلکا گیلا کرلیں کہ جب آب لیٹں تو آپ کو ٹھنڈک کا احساس ہوگا اور نیند بھی بہت اچھی آئے گی۔

٭سونے سے پہلے نچلے جسم پر پانی ڈالیں، ایسا کرنے سے جسم کا درجہ حرارت تبدیل ہوتا ہے اور گرمی سے تحفظ ملتا ہے۔

٭اگر روم کولر استعمال کرتے ہیں تو اسے چلانے سے پہلے پردے ڈھانک دیں اور کھڑکیاں دروازے بند کردیں۔

٭گرمی کا موسم ہے اور کمرے میں موجود بلب یا ٹیوب لائٹ کھلے رہنے سے بھی درجہ حرارت بڑھتا ہے تو سونے سے پہلے تمام کمروں کی تمام الیکٹرانک ڈیوائسز اور بجلی کے بٹن بند کردیں کیونکہ اس سے گرم شعاعیں نکلتی ہیں۔

اگر کمرے میں اے سی یا روم کولر نہیں تو پنکھے کے آگے برف کی جمی بوتل یا ٹھنڈے پانی کا برتن رکھ دیں، اس سے ٹھنڈی ہوا آئے گی جس سے نیند میں راحت آئے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.