سردی کا طوفان، دسمبرکے کس ہفتے میں شدید سردی پڑنے والی ہے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ماہرین موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک بھر میں 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگا اور سردی کی شدت اتنی زیادہ ہوگی کہ 52 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق 15 دسمبر سے سردی میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگا اور 25 سے 26 دسمبر کےدرمیان سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہوگی

جس سے درجہ حرارت 1 یا 2 ڈگری یا منفی 1 تا 2 تک گر سکتا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں 52 سال کا سردی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔28 تا 29 دسمبر تک سائبیرین ہوائیں پاکستان اور ہندوستان میں داخل ہوں گی جس سے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔14 دسمبر کو دن 8:41 منٹ پہ مکمل سورج گرہن ہوگا جو دن 10:41منٹ پہ ختم ہوگا۔ یہ 20 سال کا طویل ترین سورج گرہن ہوگا جو امریکہ اور دیگر ریاستوں میں دیکھا جائے گا تاہم پاکستان میں یہ نظر نہیں آئے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سردی کی شدید لہر سے سانس اور دمے کے مریض سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، چھوٹے بچوں کو نمونیا جیسے جان لیوا مرض سے بچانے کیلئے گرم کپڑے اور ٹوپی کا لازمی استعمال کروائیں اور بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے دیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.