بیوی پر نظر رکھنےوالا خود بے وفا نکلا

امریکہ میں ایک آدمی نے اپنی بیوی پر نظر رکھنے کے لیے گھر میں سکیورٹی کیمرے لگوادیئے لیکن خود کیا گل کھلاتا رہا؟ سن کر شیطان بھی شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق اس آدمی کی 31سالہ سابق اہلیہ ہیلری زنکس نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے سابق شوہر کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے شادی کے فوری بعد گھر میں کیمرے نصب کروا دیئے تاکہ وہ ہمہ وقت مجھ پر نظر رکھ سکے لیکن خود وہ باہر خواتین کے ساتھ رنگ رلیاں مناتا رہا۔

ہیلری بتاتی ہے کہ شادی کے بعد میرے سابق شوہر نے درجنوں خواتین کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کیا۔ شادی کے فوری بعد اس نے ’سیکس کلب‘ بھی جوائن کر لیا تھا جس کا مجھے بہت بعد میں جا کر پتا چلا۔ وہ اکثر مجھ پر شک کرتا تھا اور مجھے بے وفاہونے کے طعنے دیتا تھا لیکن حقیقت میں وہ خود مجھ سے بے وفائی کرتا آ رہا تھا۔ ہماری 2017ءمیں شادی ہوئی تھی جو محض تین سال ہی چل سکی اور اس کی حقیقت سامنے آنے پر میں نے اس سے علیحدگی اختیار کر لی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.