آدمی کی منگیتر 2 اور مردوں کی بھی منگیتر نکلی، حقیقت سامنے آئی تو آدمی نے کیا کیا جانیں

امریکہ میں ایک آدمی نے جرائم پیشہ لڑکی کے ساتھ منگنی کر لی لیکن بعد ازاں لڑکے کے متعلق ایسا انکشاف ہوا کہ پیروں تلے زمین نکل گئی۔ میل آن لائن کے مطابق اس 28سالہ لڑکی کا نام ڈیسٹنی تھا جو جیل میں قید تھی جب 45سالہ شاون نامی اس آدمی کی اس سے آن لائن ملاقات ہوئی۔ لاس ویگاس کے رہائشی شاون کو ڈیسٹنی سے محبت ہو گئی اور ڈیسٹنی نے بھی اس سے محبت کا اظہار کر ڈالا۔ اس پر شاون نے ڈیسٹنی کو جیل سے باہر نکالنے کے لیے تگ و دو شروع کر دی۔

بالآخر شاون 50ہزار ڈالر کی ضمانت کے عوض ڈیسٹنی کو رہا کروانے میں کامیاب ہو گیا اور اس کے جیل سے باہر آتے ہی اسے پرپوز کر ڈالا۔ ڈیسٹنی کے ہاں کہنے پر دونوں کی منگنی ہو گئی۔ پھر ایک روز شاون نے پہلی بار ڈیسٹنی کو فیس بک پر سرچ کیا تو اس کے دو اکاﺅنٹس سامنے آگئے۔ ان دونوں اکاﺅنٹس پر اس کی تصاویر دو مختلف مردوں کے ساتھ تھیں اور دونوں اکاﺅنٹس پر ہی اس کا سٹیٹس’ منگنی شدہ‘ تھا۔ گویا ڈیسٹنی شاون کے ساتھ منگنی کرنے سے پہلے بھی دو مردوں کی منگیتر تھی۔ 6بچوں کے باپ شاون کا کہنا تھا کہ”ڈیسٹنی کے متعلق جو حقیقت سامنے آئی، اس کے بعد میں یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ میری منگیتر مردوں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتی اور پھر چھوڑ دیتی ہے۔ وہ اب مجھے بھی چھوڑ چکی ہے۔ وہ مجھے صرف جیل سے رہا ہونے کے لیے استعمال کرنا چاہتی تھی اور اپنے مقصد میں وہ کامیاب ہو گئی۔شاید اس نے پہلے دونوں منگیتروں کے ساتھ بھی یہی کیا ہو گا۔“

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.