اس عربی لڑکی نے ایسا کام کردیا کہ پولیس کو گرفتار کرنا پڑا جان کر آپ کو بے حد غصہ آئے گا

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصری پولیس نے اہرام مصر پر ماڈل کی نیم عریاں تصاویر بنانے والے فوٹوگرافر کو گرفتار کر لیا۔ میل آن لائن کے مطابق مصر کی فیشن ماڈل سلمیٰ الشیمی نے اہرام مصر پر ایک فوٹوشوٹ کروایا تھا جس میں اس نے ایک قدیمی لباس پہن رکھا ہوتا ہے تاہم اس میں سے اس کا جسم نمایاں ہو رہا ہوتا ہے۔ اس فوٹوشوٹ کی تصاویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا پرافواہ گردش میں رہی کہ پولیس نے سلمیٰ الشیمی کو گرفتار کر لیا ہے تاہم اب کہا جا رہا ہے کہ سلمیٰ الشیمی کا فوٹوشوٹ کرنے والے فوٹوگرافر کو حراست میں لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فوٹوشوٹ میں سلمیٰ الشیمی نے فرعون کے دور کی طرز کا لباس پہن رکھا ہوتا ہے۔ مصری پولیس کے ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ ماڈل و ڈانسر سلمیٰ الشیمی نے یہ ایک پرائیویٹ فوٹوشوٹ کروایا تھا ۔ اس کی تصاویر بنانے والے فوٹوگرافر کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.