مولانا طارق جمیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل علامہ خادم حسین رضوی کے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ان کے صاحبزادے سعد حسین رضوی سے تعزیت کی جبکہ علامہ خادم حسین رضوی کی قبر پر فاتحہ خوانی کی،

اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے ”لبیک یا رسول اللہۖ” کے نعرے بھی لگائے جبکہ مولانا طارق جمیل بھی اس موقع پر زیر لب لبیک یا رسول اللہ ۖ کہتے رہے۔ مولانا طارق جمیل نے علامہ خادم حسین رضوی کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اورکہا کہ علامہ خادم حسین جیسے انسان کی مثال پورے بر صغیر میں کہیں نہیں ملتی

جنہوں نے ناموس رسالت ۖ کے لیے جہاد کرتے کرتے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔اسی جہاد میں ان کو بیماری آئی اور اللہ کی جانب سے ان کا بلاوا آ گیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ ان کے بیٹے کو ان کا قائم مقام بنائے اور ان کی ساری صفات عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں بھی ایسا ہی ایمان ، اور جوش و جذبہ عطا فرمائے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میں علامہ خادم رضوی کے صاحبزادے اور آپ سب سے ان کے انتقال پر تعزیت کرتا ہوں۔دریں اثنا علامہ خادم حسین رضوی کی قبر پر فاتحہ کرنے والوں کا سلسلہ جاری ہے ، دور دور سے لوگ ان کی قبر پر آکر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.