شادی شدہ شخص کا انوکھا دعویٰ

افریقی ملک نائیجیریا میں ایک ’پلے بوائے‘ 6حاملہ خواتین کو ساتھ لے کر شادی کی تقریب میں آ گیا اور ایسا دعویٰ کر دیا کہ مہمانوں کے منہ حیرت سے کھلے کے کھلے رہ گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ شادی معروف اداکار ویلیمز اوشیمبا کی تھی جس میں پریٹی مائیک نامی پلے بوائے بھی مدعو تھا۔ وہ اپنے ساتھ 6حاملہ لڑکیوں کو لے کر آیااور دعویٰ کر دیا کہ ان تمام لڑکیوں کے پیٹ میں جو بچے پل رہے ہیں، وہ ان کا باپ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان تمام 6خواتین نے سلور رنگ کے ایک جیسے ملبوسات پہن رکھے تھے جنہوں نے پریٹی مائیک کے اس دعوے کی تصدیق کی اور مہمان ان کا منہ تکتے رہ گئے۔ پریٹی مائیک نامی یہ شخص نائیجیریا کا معروف پلے بوائے اور ایک نائٹ کلب کا مالک ہے۔ جب اس کی ان 6خواتین کے ساتھ تصویر اور دعویٰ انٹرنیٹ پر وائرل ہوا تو لوگوں نے اسے ذہنی مریض قرار دینا شروع کر دیا۔ ایک آدمی نے اس کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”پریٹی مائیک کو نفسیاتی انتہائی نگہداشت کیئر سیکشن میں رکھے جانے کی ضرورت ہے۔ “

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.