ہر بیماری کی جڑ قبض ہے۔۔۔پیٹ کو صاف رکھنے کا سارا علاج آپ کے کچن میں ہی ہے

کہتے ہیں انسان کا سب سے بڑا دشمن اس کا پیٹ ہے۔۔۔اگر وہ اپنے پیٹ کا سوچے تو پھر وہ کسی اور کا نہیں سوچ سکتا۔۔۔لیکن دنیا بھر کے ڈاکٹرز اس بات کو مانتے ہیں کہ جس نے اپنے پیٹ کو سمجھ لیا وہ ہر بیماری کو کنٹرول کر لیتا ہے۔۔۔

کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ پیٹ کو مہنگی مہنگی دواؤں سے ہی فٹ کیا جاسکتا ہے۔۔۔چاہے پیٹ کا درد ہو، ورم ہو، گیس ہو، مڑوڑ ہو، یا جلن ہو۔۔۔آپ کا کچن پیٹ کی ہر بیماری کو کنٹرول کرسکتا ہے۔۔۔(ہلدی) جس شخص نے کچن میں رکھے اس مصالحے سے دوستی کرلی تو سمجھیں اس نے اپنے پیٹ کو صاف کرلیا۔۔ہلدی ایک بہترین اینٹی سیپٹک ہے اور

پیٹ میں موجود زخم، سوزش، جلن کا خاتمہ کرتی ہے۔۔۔ساتھ ہی یہ درد کو بھی دور کرتی ہے۔۔۔اس کی زیادہ مقدار نہیں بس آدھا چائے کا چمچہ ہی پانی یا دودھ میں ملا کر پینے سے زندگی آسان ہوجاتی ہے۔۔۔(دار چینی)دار چینی پیٹ کی چربی کو کنٹرول کرنے میں بہترین ہے۔۔۔آنتوں کے ورم کو بھی ختم کرتی ہے اور اس کا پاؤڈر پانی میں پکا کر پینے سے وزن بھی کم ہوتا ہے اور پیٹ بھی صاف رہتا ہے۔۔۔ (میتھی دانہ)میتھی دانہ کھانے والے افراد کو گیس کی شکایت نہیں ہوتی۔۔۔پانچ سے چھے دانے روزانہ کھانے سے پیٹ میں موجود گیس سے بھی نجات ملے گی اور کھانے کے بعد تیزابیت اور کھٹی ڈکاروں کی بھی چھٹی ہوجائے گی۔۔۔(کھانے کا سوڈا)پیٹ کی مڑوڑ اور سینے کی جلن کو اگر فوری دور کرنا ہو تو میٹھے سوڈے سے بہترین کوئی فوری حل نہیں۔۔۔یہ کھانے سے نا صرف پیٹ کی جملہ تکالیف دور ہوتی ہیں بلکہ امیون سسٹم بھی تیزی سے بوسٹ کرتا ہے۔۔۔(بڑی الائچی)بڑی الائچی کا پانی ان لوگوں کے لئے بہترین ہے جن کو قبض رہتا ہے۔۔۔یہ قبض کو دور کرتی ہے اور پیٹ کے درد سے نجات دیتی ہے

 

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.