انجیر کھانے کے حیرت انگیز فائدے

انجیر مشہور و معروف پھل ہے ۔ انجیر کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے ۔ قرآن پاک میں اللہ نے انجیر کی قسم کھا کر فرمایا: ’’ قسم ہے انجیر کی ، زیتون کی طور سینا کی‘‘۔ انجیر ایک ایسا پھل ہے جس میں چھلکا، گٹھلی ، بیج وغیرہ نہیں ہوتا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انسانوں کے بعد زمیں پر سب سے پہلا درخت انجیر کا ہی دریافت ہوا تھا۔ اس ے بہت سارے فوائد ہیں جیسا کہ قبض کے لیے بہت مفید ہے،

جس کو بواسیر ہو اس کے لیے بہت مفید ہے۔ انجیر خوراک کو ہضم کرتی ہے اس لیے یہ پیٹ کے تمام امراض میں بہت مفید ہوتی ہے ۔ انجیر گردوں مثانوں سے پتھری خارج کرنے کی صلا حیت رکھتی ہے۔ انجیر کو صبح نہار منہ کھانے کے بہت سارے فائدے ہیں۔ آنتوں کی سوزش کو کم کرتی ہے ، پیٹ سے ہوا کو خارج کرتی ہے ۔ پرانی قبض ہو تہ روزانہ ۵ دانے انجیر کھانا بہت مفید ہے ۔

اس کے علاوہ موٹاپا دور کرنے کے لیے بھی روزانہ ۳ دانے انجیر کھانا بہت مؤثر ہے ۔ قبض دور کرنے کے لیے روزانہ رات کو ۲ دانے انجیر کے پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح نہار منہ وہ کھائیں اور ساتھ پانی پی لیں۔ اگر آپ کو کھانسی ہے بلغم ہے تو روزانہ رات کو انجیر دھو کر کھا لے انشا ءاللہ بلغم خارج ہو جائے گا اور کھانسی بھی بہتر ہو گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.