سعودی لڑکیاں بھی اب بہت اس پاکستانی چیز کی دیوانی ہوگئی

مہندی لگانا ہمارے ہاں شادیوں اور تہواروں کا لازمی حصہ ہے اور یہ خوبصورت روایت صدی سے چلی آ رہی ہے۔ سعودی عرب کے مشہور جنادریہ میلے کے موقعے پر پہلی بار روایتی مہندی کی یہ دلکش روایت متعارف کروائی گئی تو سعودی خواتین بھی اس کی دیوانی ہو گئیں اور مہندی کے سٹال پر آنے والی خواتین کا تانتا بند ھ گیا۔

عرب نیوز کے مطابق جنادریہ میلے کے موقع پر مریم الشریدہ نامی خاتون نے روایتی مہندی لگانے کا خصوصی سٹال قائم کیا تھا۔ میلے میں شرکت کیلئے آنے والی خواتین کا مریم کے سٹال پر ہجوم جمع رہا اور وہ مہندی سے خوبصورت پھل بوٹے اپنے ہاتھوں پر بنواتی رہیں۔ مریم اپنے کام کی ماہر ہیں اور خواتین کے ہاتھوں کو مہندی لگا کر آرٹ کے دلکش نمونے میں بدل دیتی ہیں۔ان کے سٹال پر انڈین مہندی، سوڈانی مہندی، اماراتی مہندی، بحرینی مہندی، مراکشی مہندی اور دیگر کئی ممالک کی مہندی کے سٹائل دستیاب تھے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.