ایک ایسا علاقہ جہاں‌ایک بھی مرد نہیں‌ وجہ جانئے

دنیا کہ جس خطہ میں جایا جائے تو ہمیں وہاں مردوں کی حکمرانی نظر آتی ہے لیکن ایک ایسا علاقہ ہے جہاں صرف خواتین کی آبادی ہے اور وہاں پر مردوں کا داخلہ بالکل ممنوع ہے ۔ اگر کوئی مرد آبھی جائے تو اسے وہاں موجود عورتوں کے زیر حکم رہنا ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق برازیل میں خواتین نے ایک ایسا قصبہ آباد کیا ہے جس میں جدھر نظر دوڑائیں جوان اور خوبصورت حسینائیں نظر آتی ہیں جو کہ بالکل خود مختار ہیں اور یہاں کسی مرد کو اسی صورت جانے کی اجازت ہے کہ وہ مکمل طور پر خواتین کے حکم کے مطابق زندگی گزارے۔

اس بستی میں 600 سے زائد خواتین رہتی ہیں جن میں سے اکثریت کی عمر 20 س 35 سال کے درمیان ہے۔ اس کی بنیاد اس وقت پڑی جب ایک خاتون ماریا سین ہورینا کو فاحشہ قرار دے کر شہر سے نکال دیا گیا۔ ماریا کو زبرستی کی شادی کا سامنا کرناپڑا تھا اس نے اپنے خاوند کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا جس کی وجہ سے 1891ءمیں اسے شہر بدر کردیا گیا۔ماریہ نے بیلووادی کی پہاڑیوں میں اپنا گھر بسالیا اور وہاں ایک شخص سے شادی کرکے رہنے لگی، بعد میں یہاں اور خواتین بھی رہنے لگیں اور آہستہ آہستہ یہ قصبہ خواتین کی سلطنت بنتا گیا۔

یہاں مقیم خواتین میں سے کچھ شادی شدہ ہیں لیکن ان کے خاوندوں کو بھی صرف ہفتے اور اتوار کے دن قصبے میں آنے کی اجازت ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.